کولکاتا: جنوبی کولکاتا کے مسلم اکثریتی وارڈ نمبر 66 سے ترنمول کانگریس امیدوار TMC Canidate اور موجودہ کوڈینیٹر فیض احمد فیض کو جیت کا سلسلہ جاری رکھنے کا سو فیصد یقین ہے۔
مغربی بنگال میں کولکاتا میونسپل کارپوریشن انتخابات Municipal Corporation Elections Kolkata کی تاریخوں کے اعلان کے بعد اس کے اطراف کے اضلاع میں بھی بلدیاتی انتخابات کی تیاریاں زور شور سے جاری ہے۔ حکمراں جماعت ترنمول کانگریس Trinamool Congress سمیت تمام اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے اپنے اپنے امیدواروں کے ناموں کے اعلان کا سلسلہ جاری ہے۔ بی جے پی 29 نومبر کو امیدواروں کی فہرست جاری کرنے کا اعلان کیا ہے۔اسمبلی انتخابات 2021 میں نمایاں کامیابی کے بعد حکمراں جماعت ترنمول کانگریس کولکاتا میونسپل کارپوریشن پر قبضہ برقرار رکھنے کے لئے پرعزم ہے۔ وارڈ نمبر 66 سے ترنمول کانگریس نے وزیر جاوید احمد خان کے بیٹے فیض احمد خان کو انتخابی میدان میں اتارنے کا فیصلہ کیا ہے، ان کا سی پی ایم کے شکیب اختر سے مقابلہ ہوگا۔وہیں مسلم اکثریتی وارڈ نمبر 66 سے ترنمول کانگریس امیدوار اور موجودہ کوڈینیٹر فیض احمد فیض کو جیت کا سلسلہ جاری رکھنے کا سو فیصد یقین ہے۔ انہیں یقین ہے کہ گزشتہ انتخابات کی طرح اس مرتبہ بھی انہیں شاندار کامیابی ملے گی۔
مزید پڑھیں:
واضح رہے کہ گزشتہ روز ترنمول کانگریس کی سربراہ اور وزیراعلیٰ ممتا بنرجی (Chief Minister Mamta Banerjee) کی رہائش گاہ پر طویل میٹنگ کے بعد میونسپل کارپوریشن کے انتخابات کے لئے امیدواروں کے ناموں کا اعلان کیا گیا۔