مغربی بنگال اسمبلی انتخابات 2021 کے پانچوے مرحلے کے لیے ووٹنگ کی تیاریاں زور شور سے جاری ہے۔ آئندہ 17 اپریل کو پانچوے مرحلے میں چھ اضلاع کے 45 اسمبلی حلقوں میں ووٹنگ ہونی ہے۔ جس کے لیے تمام سیاس جماعتوں نے اپنی پوری طاقت جھونک دی ہیں۔
اسی مرحلے میں شمالی 24 پرگنہ میں سب سے زیادہ 16 اسمبلی سیٹوں ووٹنگ ہونی ہے، لیکن اس سے قبل ضلع کے مختلف علاقوں میں سیاسی جماعتوں کے درمیان خونی جھڑپوں کا سلسلہ جاری ہے۔
اطلاعات کے مطابق شمالی 24 پرگنہ کے بارانگر میں انتخابی مہم کے دوران ترنمول کانگریس اور بی جے پی کے حامیوں کے درمیان خونی جھڑپ میں متعدد افراد زخمی ہوگئے۔
اس واقعے کے بعد پورے علاقے میں کشیدگی کا ماحول ہے، پولیس نے جائے واردات پر پہنچ کر حالات کو قابو میں لیا اور زخمیوں کو علاج کے لیے ہسپتال میں داخل کرایا گیا۔'
ذرائع کے مطابق بارانگر میں ترنمول کانگریس کے امیدوار اور بی جے پی کی امیدوار آمنے سامنے آ گئے۔ دونوں پارٹیوں کے حامیوں کے درمیان خونی جھڑپ ہو گئی۔ دونوں جانب سے 18 افراد زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو ہسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ حالات کو قابو میں کرلیا گیا ہے۔
پولیس نے مزید کہا کہ پورے معاملے کی تفتیش کی جارہی ہے۔ اس معاملے میں دونوں جانب سے متعدد افراد کو حراست میں لیا گیا ہے۔'
دوسری طرف بی جے پی کی امیدوار پرنا شری نے کہا کہ انتخابی مہم کے دوران ترنمول کانگریس کے حامیوں نے بی جے پی کے کارکنان پر حملہ کر دیا۔ انہوں نے اس معاملے میں ملوث ترنمول کانگریس کے حامیوں کی گرفتاری کا مطالبہ کیا۔ وہیں ترنمول کانگریس کے امیدوار نے بی جے پی کے الزام کو بے بنیاد قرار دے دیا ہے۔