مغربی بنگال کے شمالی 24 پرگنہ کے ٹیٹاگڑھ تھانہ کے تحت بیرکپور کے کالیا نواس میں واقع ایک عمارت کے گراؤنڈ فلور پر ہوئے زوردار دھماکے سے علاقے میں سنسنی پھیل گئی۔
اس واقعے میں تین افراد کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے جس میں دو افراد کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے جنہیں بی این بوس ہسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق آج شام ساڑھے چار بجے کے قریب کالیا نواس علاقے میں واقع مکان میں زوردار دھماکا ہوا جس سے علاقے میں دہشت پھیل گئی۔ دھماکے کی شدت اتنی تھی کہ آس پاس کے مکانوں کو بھی نقصان پہنچا۔
ٹیٹاگڑھ تھانہ کی پولیس نے جائے وقوع پر پہنچ کر تفتیش شروع کر دی ہے۔ زخمیوں کو بی این بوس ہسپتال میں داخل کرایا ہے۔'
پولیس نے کہا کہ پورے معاملے کی تفتیش کی جا رہی ہے۔ اس سلسلے گراؤنڈ فلور پر رہنے والے دو کنبوں کے آٹھ افراد کو حراست لے لیا گیا ہے۔
پولیس نے مزید کہا کہ جس گھر میں دھماکہ ہوا ہے وہاں کیمکل کے متعدد ڈرم رکھے ہوئے تھے۔ سلینڈر پھٹنے کی بھی اطلاع ہے۔ تفتیش مکمل ہونے تک اس معاملے میں واضح طور پر کچھ بھی کہا نہیں جاسکتا ہے۔
پڑوسیوں کا کہنا ہے کہ 'مکان مالک یہاں نہیں رہتے ہیں۔ وہ کرائے پر مکان دے کر کہیں اور جا کر رہتے ہیں۔ چند لوگ گھر میں ہی نشہ کرتے ہیں۔'
کرائے کے مکان میں دھماکہ، تین افراد زخمی - دو افراد کی حالت تشویشناک بتائی جارہی
ٹیٹاگڑھ تھانہ کے تحت کالیا نواس میں واقع دو منزلہ عمارت کے گراؤنڈ فلور پر ہوئے زوردار دھماکے میں تین افراد زخمی ہوگئے، جبکہ دو لوگوں کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔