ETV Bharat / city

گورنر نے اسمبلی میں ممتا بنرجی کو حلف دلایا - Mamta banerjee oath in Aseembly

ضمنی انتخاب میں کامیابی حاصل کرنے کے بعد ممتا بنرجی کو گورنر جگدیپ دھنکر نے اسمبلی میں حلف دلایا، یہ پہلی بار ہے جب کسی کو اسمبلی کے اندر حلف دلایا گیا ہے۔

The Governor administered oath to Mamata Banerjee in the Assembly

author img

By

Published : Oct 8, 2021, 1:18 PM IST

کولکاتا: ضمنی انتخابات میں شاندار جیت کے بعد ممتا بنرجی نے آج ریاستی اسمبلی میں رکن اسمبلی کے طور پر حلف لیا۔ پہلی بار کسی رکن اسمبلی کو اسمبلی میں گورنر نے حلف دلوایا ہے۔ گورنر جگدیپ دھنکر نے اسمبلی پہنچ کر ممتا بنرجی کو رکن اسمبلی کا حلف دلایا۔ حلف لینے کے بعد گورنر جگدیپ دھنکر اور وزیر اعلی ممتا بنرجی نے اسپیکر کے کمرے میں ایک ساتھ چائے بھی نوش فرمایا۔

مغربی بنگال کی وزیر اعلی ممتا بنرجی نے آج ریاستی اسمبلی میں رکن اسمبلی کے طور پر حلف لیا۔ اس موقع پر سب سے منفرد بات یہ رہی کہ پہلی بار اسمبلی میں کسی رکن کو گورنر نے حلف دلایا جبکہ عام طور پر اسمبلی میں ارکان اسمبلی کو اسپیکر کے ذریعے ہی حلف دلوانے کی روایت رہی ہے۔ لیکن آج بے نظیر طور پر ممتا بنرجی کو رکن اسمبلی کے طور پر گورنر نے اسمبلی میں حلف دلوایا۔

گذشتہ 4 اکتوبر کو گورنر سے حلف دلانے کے متعلق اپیل کی گئی تھی لیکن گورنر کی طرف سے کوئی جواب نہیں آیا تھا، منگل کے روز گورنر کی طرف سے ٹویٹ کیا گیا کہ وہ 7 اکتوبر کو ممتا بنرجی اور دو ارکان اسمبلی کو حلف دلائیں گے۔

مزید پڑھیں: کولکاتہ: ضابطہ اخلاق کی پاسداری ضروری ہے، ترنمول کانگریس

ہندو سینا نے اکبر روڈ کی پٹی پر راجہ ہیمو وکرمادتیہ مارگ کا پوسٹر چسپاں کیا

دستور کی دفعہ 144 کے تحت گورنر ریاستی اسمبلی کو ارکان اسمبلی کو حلف دلانے کی اجازت دیتا ہیں لیکن گورنر جگدیپ دھنکر نے اسپیکر سے یہ اختیار واپس لے لیا تھا اسی لئے انہوں نے خود اسمبلی پہنچ کر آج تینوں رکن اسمبلی کو حلف دلایا۔

حلف دلانے کے بعد گورنر جگدیپ دھنکر نے کہا کہ یہ ایک تاریخی موقع تھا وہیں دوسری طرف ممتا بنرجی کے حلف براداری کے موقع پر بی جے پی کے ارکان اسمبلی سے غیر حاضر رہے۔

یہ بھی پڑھیں: ہندوستان اور چین کے فوجیوں کے درمیان ایک بار پھر جھڑپ

تلنگانہ ہائی کورٹ نے 16 سالہ ریپ متاثرہ کو اسقاط حمل کی اجازت دی

معلوم ہوکہ ضمنی انتخابات میں تینوں سیٹوں پر ترنمول کانگریس کی جیت ہوئی ہے۔ ممتا بنرجی نے ریکارڈ ووٹوں کے ساتھ بھوانی پور اسمبلی حلقہ سے فاتح ہوئیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.