ETV Bharat / city

راجیو بنرجی کو بی جے پی سے دور رہنے کا مشورہ - ناراض وزیر راجیو بنرجی

وزیر فرہاد حکیم نے ناراض وزیر راجیو بنرجی کو ایک تجربہ کار سیاسی رہنما ہونے کے ساتھ ساتھ قابل وزیر قرار دیتے ہوئے ان کو اپنے کاموں پر توجہ دینے اور بی جے پی سے دور رہنے کا مشورہ دیا ہے۔

state minister farhad hakim
وزیر فرہاد حکیم
author img

By

Published : Jan 16, 2021, 10:23 PM IST

مغربی بنگال میں رواں برس ہونے والے اسمبلی انتخابات سے قبل ترنمول کانگریس کی پریشانیوں میں روزبروز اضافہ ہوی ہوتا جا رہا ہے، ترنمول کانگریس کی سربراہ ممتا بنرجی کی تمام تر کوششوں کے باوجود بھی پارٹی میں جاری انتشار بھی ختم نہیں ہو رہا ہے۔

اسمبلی انتخابات سے قبل ہی حکمراں جماعت ترنمول کانگریس نے ابھی تک اپنے سات ارکان اسمبلی اور ایک رکن پارلیمان کو کھو چکی ہے، اور مستقبل قریب میں بھی متعدد ارکان اسمبلی اور ارکان پارلیمان کے بی جے پی میں شمولیت اختیار کرنے کی قیاس آرائی تیز ہے۔

اسی درمیان ترنمول کے وزیر فرہاد حکیم نے کہا کہ راجیو بنرجی ایک تجربہ کار سیاسی رہنما ہونے کے ساتھ ساتھ ایک قابل وزیر بھی ہیں، اس لیے ان کو اپنے سیاسی کیریئر کا خیال رکھنا چاہیے، بی جے پی کے کہنے میں آ کر اپنے مستقبل کو برباد نہ کریں۔

کولکاتا میونسپل کارپوریشن ایڈمنسٹریٹو بورڈ کے چیئرمین فرہاد حکیم نے ناراض رہنما اور وزیر راجیو بنرجی کو اپنے کاموں پر توجہ دینے اور بی جے پی سے دور رہنے کا بھی مشورہ دیا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ چند مہینوں سے وزیر راجیو بنرجی اور ترنمول کانگریس کے چند رہنماؤں کے درمیان تنازعہ جاری ہے، راجیو بنرجی کا الزام ہے کہ ترنمول کانگریس کے چند رہنما انہیں کام کرنے نہیں دے رہے ہیں، جس کی وجہ سے قیاس لگایا جارہا ہے کہ شھبندو ادھیکاری کی طرح راجیو بنرجی بھی ترنمول کانگریس سے رشتہ توڑ کر بی جے پی میں شامل ہونے والے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.