ریاست مغربی بنگال میں بی جے پی کے ریاستی صدر دلیپ گھوش نے کہا کہ ترنمول کانگریس ان دنوں آپسی انتشار کا شکار ہے، جس کی وجہ سے ترنمول کانگریس اسمبلی انتخابات کے ساتھ ساتھ پارٹی کا وجود بھی ختم ہو جائے گا۔
بی جے پی کے رہنما کا کہنا ہے کہ ترنمول کانگریس میں عوام کے لیے کام کرنے والوں کے لیے نہ کوئی جگہ ہے اور نہ کوئی احترام، اس لیے اگر وزیر جنگلات راجیو بنرجی ترنمول کانگریس کو چھوڑ کر بی جے پی میں شامل ہونا چاہتے ہیں تو ان کے لیے پارٹی کا دروازہ کھلا ہے۔
دلیپ گھوش کا مزید کہنا ہے کہ راجیو بنرجی کا ترنمول کانگریس میں دم گھٹنے لگا ہے، اس لیے انہوں نے پارٹی چھوڑنے کا فیصلہ کر لیا ہے، بی جے پی ان کے فیصلے کا خیر مقدم کرتی ہے۔
واضح رہے کہ راجیو بنرجی نے ترنمول کانگریس کے چند رہنماؤں پر کام میں مداخلت کرنے کا الزام لگاتے ہوئے انھوں نے فیس بک لائیو پیج پر ترنمول کانگریس کے رہنماؤں کے تنقید بھی کی۔
یہ بھی پڑھیں: راجیو بنرجی کو بی جے پی سے دور رہنے کا مشورہ