ETV Bharat / city

شمالی دیناج پور میں بس نہر میں گری، چھ لوگوں کی موت

مغربی بنگال کے شمالی دیناج پور ضلع میں بدھ کی رات جھارکھنڈ سے لکھنٔو جارہی میکسی بس کے نہر میں گرجانے سے چھ لوگوں کی موت اور تین دیگر زخمی ہوگئے۔

road accident
سڑک حادثہ
author img

By

Published : Sep 23, 2021, 6:54 PM IST

حادثے کی جانچ کررہی پولیس نے جمعرات کو یہ اطلاع دی۔ انہوں نے بتایا کہ حادثہ روپا ہار میں تقریباً ڈھائی بجے ہوا جب جھارکھنڈ کے پاکُڑ سے بس بارش میں قومی شاہراہ 34 پر ایک کار سے ٹکرانے کے بعد نہر میں گرگئی۔

انہوں نے کہا کہ رائے گنج سے پولیس اہلکار اور فائر بریگیڈ عملہ موقع پر بھیجا گیا اور مقامی لوگوں کی مدد سے بس کو نہر سے باہر نکالا گیا۔

پولیس نے بتایا کہ حادثہ میں چھ لوگوں کی موت ہوگئی جب کہ زخمیوں کا مقامی اسپتال میں علاج کیا جارہا ہے، جن کی حالت سنگین ہے۔

پولیس نے اس سانحہ کے بارے میں پڑوسی ریاست جھارکھنڈ کو بھی اطلاع بھیج دی ہے۔ عینی شاہدین نے کہا کہ بس کے ڈرائیور کا ابھی بھی پتہ نہیں چلا ہے اور وہ نشے میں تھا۔

مزید پڑھیں:کولکاتا کی ایک عمارت میں دھماکہ، 4 افراد زخمی

پولیس نے بتایا کہ بس میں تقریباً 14 بچے بھی تھے۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.