ETV Bharat / city

امیت شاہ کی بنگال آمد پر کولکاتا میں احتجاج

بی جے پی کے سنئیر رہنما اور مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ ایک بار پھر بنگال کے دورے پر آنے والے ہیں۔ آئندہ 19دسمبر کو امیت شاہ بنگال پہنچ رہے ہیں اور اسی دن وہ مدناپور جائیں گے۔امیت شاہ کے ممکنہ دورے کے خلاف کولکاتا میں مختلف تنظیموں کی جانب سے خصوصی طور پر سی اے اے این آر سی مخالف تنظیموں نے پورے شہر میں احتجاج و مظاہرہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔

امیت شاہ کی بنگال آمد پر کولکاتا میں احتجاج
امیت شاہ کی بنگال آمد پر کولکاتا میں احتجاج
author img

By

Published : Dec 15, 2020, 4:34 AM IST

مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ آئندہ 18 دسمبر کو ایک بار پھر بنگال کے دورے پر آنے والے ہیں۔ بنگال میں ہونے والے اسمبلی انتخابات کے مد نظر بی جے پی نے جنگی پیمانے پر تیاری شروع کر دی ہے۔یہی وجہ ہے کہ امیت شاہ اور دوسرے مرکزی رہنما مسلسل بنگال کے دورے پر آ رہے ہیں۔

چند روز قبل ہی بی جے پی کے قومی صدر جے پی نڈا بھی بنگال دورے پر تھے۔گذشتہ ماہ امیت شاہ بھی بنگال کے دورے پر آئے تھے۔ امیت شاہ کے بنگال دورے کو بی جے پی کی انتخابی تیاری کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔وہیں ریاست میں ایک بار پھر سے سی اے اے این آر سی مخالف تحریک شروع ہو چکی ہے۔

مختلف حقوق انسانی اور سماجی تنظیمیں سی اے اے این آر سی مخالف تحریک میں سرگرم ہو چکی ہیں۔جماعت اسلامی نے گزشتہ جمعہ کو این آر سی، سی اے اے مخالف احتجاجی ریلی نکالی تو وہیں جوائنٹ فورم اگینسٹ این آر سی نے بھی احتجاجی جلسہ منعقد کیا۔ مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ آئندہ 19 دسمبر کو ایک بار پھر کولکاتا پہنچ رہے ہیں جہاں سے وہ اسی دن مدناپور روانہ ہوں گے۔

مزید پڑھیں: کولکاتا: مختلف تنظیموں کا زرعی قوانین کے خلاف احتجاج

امیت شاہ کے کولکاتا آمد پر مختلف حقوق انسانی اور سی اے اے این آر سی کو مخالف تنظیموں کی طرف سے کولکاتا میں احتجاجی ریلی و مظاہرہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔یہ ریلی کولکاتا کے رام لیلا میدان سے نکالی جائے گی۔اس ریلی میں سی اے اے این آر سی کے علاوہ متنازعہ زرعی قوانین بھی اہم موضوع ہوگا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.