ETV Bharat / city

وزیر اعظم مودی دسمبرمیں بنگال کا دورہ کریں گے - پارٹی کے پروگرام منعقد

آئندہ سال ہونے والے اسمبلی انتخابات سے قبل بی جے پی کامیابی حاصل کرنے کے لیے پوری طاقت جھونک رہی ہے۔ آئندہ مہینے دسمبر میں بی جے پی کے قومی صدر جے پی نڈا ، مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ بنگال کا دورہ کریں گے اور بی جے پی ذرائع نے بتایا کہ دسمبر میں وزیر اعظم مودی بھی بنگال کا دورہ کریں گے۔

Prime Minister Modi will visit Bengal in December
وزیر اعظم مودی دسمبرمیں بنگال کا دورہ کریں گے
author img

By

Published : Nov 26, 2020, 4:17 PM IST

بی جے پی ذرائع کے مطابق دسمبر کے مہینے میں ریاست بھر میں مظاہرے کیے گئے ہیں۔ ریاست کے ہر کونے میں پارٹی کے پروگرام منعقد کیے جائیں گے۔ پارٹی کارکنان کو متحرک کرنے کے لیے پانچ مرکزی رہنما اضلاع کا دورہ کر رہے ہیں۔ وہ مقامی قیادت سے بھی ملاقاتیں کر رہے ہیں۔ اس کے بعد وہ دہلی جا کر پارٹی قیادت کو رپورٹ پیش کریں گے اس کی روشنی میں بنگال میں انتخابات جیتنے کے لیے روڈ میپ تیار کیا جائے گا۔

بی جے پی ذرائع کے مطابق قومی صدر جے پی نڈا دسمبر کے پہلے ہفتے میں ریاست پہنچیں گے۔ نڈا کے دورے کے صرف ایک ہفتہ بعد امیت شاہ بنگال پہنچنے والے ہیں۔ اس کے بعد دسمبر میں ہی وزیر اعظم نریندر مودی بنگال آئیں گے۔

مودی بنگال میں پارٹی کے یوتھ ونگ کے پروگرام میں شامل ہوسکتے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.