مغربی بنگال اسمبلی انتخابات 2021 کے تحت چار اضلاع کے 43 اسمبلی حلقوں میں آج ووٹنگ ہوئی۔ مغربی بنگال میں ووٹنگ کے دوران مسلسل تشدد و جھڑپ الیکشن کمیشن کے لیے چیلنچ ثابت ہورہی ہے۔ چھٹے مرحلے کی ووٹنگ کے دوران شمالی 24 پرگنہ سمیت دیگر چار اضلاع میں تشدد کے متعدد واقعے رونما ہوئے جس کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی ہوگئے۔
اسمبلی انتخابات کے چھٹوے مرحلے کی ووٹنگ کے اختتام کے بعد شمالی 24 پرگنہ کی عوام نے ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے سیکولر پسند حکومت کی خواہش کا اظہار کیا۔انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن کی کارکردگی پر کوئی سوال اٹھانے کی ضرورت نہیں ہے۔ ہر انتخابات میں یہ سب ہوتا رہتا ہے۔ ہاں یہ بات کچھ اور ہے کہ کورونا وائرس کی دوسری لہر کی وجہ سے حالات مختلف ہے'۔عام لوگوں نے کہاکہ' ریاست میں ایک ایسی حکومت ہو جو تمام مذاہب کے لوگوں کو ساتھ لے کر چلے۔ وزیراعلیٰ ممتا بنرجی اس معاملے میں کافی حد تک کامیاب ہوئی ہیں اور مستقبل میں بھی ان سے ایسی ہی امید ہے۔'لوگوں نے ای ٹی وی بھارت سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ قومی یکجہتی بنگال کا سب سے اہم ہتھیار ہے۔ یہان 70 - 75 برسوں سے تمام مذاہب کے لوگ مل جل کر رہتے ہیں اور مستقبل میں بھی ایک ساتھ رہنا چاہیں گے'۔انہوں نے کہا کہ ریاست میں کس کی حکومت بنے گی اور کس طرح کی حکومت بنے گی اس کے بارے میں کچھ بھی کہنا قبل از وقت ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ ہاں اتنا ضرور کہنا ہے کہ ہم سب مغربی بنگال میں ایک مضبوط اور متوازن سیکولر پسند حکومت کے خواہشمند ہیں۔ اس سے زیادہ کچھ بھی کہا نہیں جا سکتا ہے۔'واضح رہے کہ مغربی بنگال کے چار اضلاع کے 43 اسمبلی حلقوں میں چھٹویں مرحلے کے لئے سخت سکیورٹی انتظامات کے درمیان ووٹ ڈالے گئے۔ انتخابات کے دوران کئی اضلاع سیاسی جماعتوں (ترنمول کانگریس اور بی جے پی) کے حامیوں کے درمیان خونی جھڑپوں میں درجنوں افراد زخمی ہوگئے۔' شمالی 24 پرگنہ ضلع انتظامیہ نے انتخابی کمیشن کے حوالے سے خبر دی کہ شمالی 24 پرگنہ سمیت چار اضلاع میں چوتھے مرحلے کی پولنگ پرامن رہی۔ انہوں نے کہا کہ دو چار واقعے کو چھوڑ کر کہیں سے کوئی بڑا واقعہ پیش آنے کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔
چھٹے مرحلے میں شمالی 24 پرگنہ میں سب سے زیادہ 17 سیٹوں کے لیے ووٹ ڈالے گئے جن میں باگدا، بنگاوں شمال، بنگاوں جنوب، گائی گھاٹا، سروپ نگر، بادوریا، ہابڑا، اشوک نگر، آم ڈانگہ، بیج پور، نئی ہٹی، بھاٹ پاڑہ، جگتدل، نوپاڑہ، بیرکپور، کھردہ اور دمدم شامل ہے۔