جس میں وہ دیوی درگا کے روپ میں نظر آ رہی ہیں، اس کے بعد سے ہی انہیں قتل کی دھمکیاں مل رہی ہے، نصرت جہاں کی ٹیم کی طرف سے وزارت خارجہ اور ریاستی حکومت سے تحفظ فراہم کرنے کی اپیل کی گئی ہے۔
نصرت جہاں نے 17 ستمبر کو انسٹا گرام پر ایک پوسٹ کیا جس میں وہ درگا کے روپ میں نظر آرہی ہیں، ان کے ہاتھ میں ترشول ہے اور وہ لال رنگ کی ساڑی پہنے ہوئی ہیں، انہوں نے ایک ویڈیو بھی پوسٹ کیا تھا۔
اس پوسٹ کے بعد سے ہی ان کے ٹائم لائن پر مختلف طرح کے تبصرے کیے جانے لگے، نیز ان کو جان سے مارنے کی دھمکیاں بھی دی جانے لگی، ان پر متنازعہ تبصرہ کرنے والوں میں بھارت کے علاوہ بڑی تعداد میں بنگلہ دیشی شہری بھی شامل ہیں۔
واضح رہے کہ اس سے قبل بھی سندور لگانے پر نصرت جہاں کی سخت تنقید کی گئی تھی، غیر مسلم لڑکے سے شادی کرنے پر بھی ان کو نکتہ چینی کا سامنا کرنا پڑا تھا۔اس کے علاعہ رتھ پوجا میں شامل ہونے پر بھی ان کو سوشل میڈیا پر ٹرال کیا گیا تھا۔