سرکاری ذرائع نے بدھ کو بتایا کہ پولس نے ایک مرسیڈیز کار، چار لاکھ روپے نقد، لیپ ٹاپ، موبائل فون اور دیگر الیکٹرونک آلات بھی ضبط کئے ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ کولکتہ پولس کے محکمہ جاسوس نے کل رات سائبر جرائم کی مختلف دفعات کے تحت پرگتی میدان اور پرتاپدتیہ روڈ پر واقع کال سینٹر پر چھاپہ مارکر آٹھ لوگوں کو گرفتار کیا ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ گرفتار ملزم پتراپدتیہ روڈ پر واقع پرگتی میدان کے رہائشی احاطے کے ایک کمرے میں فرضی کال سینٹر چلاکر کروڑوں کی ٹھگی کر رہے تھے۔
ایک دیگر واقعہ میں پولس نے جنوبی کولکتہ سے ایک بدمعاش کو گرفتار کیا ہے۔ ملزم نے فرضی کال سینٹر کی مدد سے بہار میں پٹنہ کے ایک شخص کو ٹھگا تھا۔
فرضی کال سینٹر کے ذریعہ ٹھگی کرنے والے نو افراد گرفتار
مغربی بنگال کے کولکتہ میں پولس نے فرضی کال سینٹر کے ذریعہ کروڑ روپے کی ٹھگی کرنے کے الزام میں کم سے کم نو لوگوں کو گرفتار کیا ہے۔