ETV Bharat / city

مغربی بنگال میں کورونا کے نئے کیسز میں کمی، 148 اموات - مغربی بنگال میں کورونا کیسز میں کمی

مغربی بنگال میں کورونا کے کیسز میں کمی دیکھی جارہی ہے۔ گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ریاست میں 12 ہزار سے کم کیسز ریکارڈ کیے گئے۔

مغربی بنگال میں کورونا کے نئے کیسز میں کمی، 148 اموات

author img

By

Published : May 29, 2021, 9:44 PM IST

ریاست میں کورونا کے یومیہ کیسز میں تیزی سے گراؤٹ کا سلسلہ جاری ہے۔ جبکہ وبا کی دوسری لہر کی رفتار سست پڑنے کی وجہ سے یومیہ کیسز میں تیزی سے کمی درج کی جارہی ہے۔

گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ریاست میں کورونا کے 11 ہزار 514 نئے کیسز کی تصدیق ہوئی ہے جو گزشتہ روز کے مقابلہ 3 ہزار کم ہے۔ وہیں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 148 اموات ہوئی ہیں۔ شرح اموات میں کمی دیکھی جارہی ہے۔

محکمہ صحت کے مطابق لاک ڈاؤن نافذ کرنے کا مثبت اثر دیکھا جارہا ہے۔ محکمہ نے بتایا کہ عام لوگ بھی کورونا گائیڈ لائن پر سختی سے عمل کر رہے ہیں جس کی وجہ سے کیسز میں کمی دیکھی جارہی ہے۔ محکمہ نے اموات پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اس امید کا اظہار کیا کہ مستقبل قریب میں اموات کی تعداد میں بھی کمی واقع ہوگی۔

مغربی بنگال کے مختلف اضلاع میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کیسز کی تعداد پر ایک نظر:

شمالی 24 پرگنہ: 2441

کولکاتا: 1735

جنوبی 24 پرگنہ: 697

ہوڑہ: 541

ہگلی: 443

دارجلنگ: 431

ریاست میں اب تک کورونا کے کل 13 لاکھ 54 ہزار 956 کیسز درج کئے گئے اور اب اس وبا سے 15 ہزار 120 اموات ہوئی ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.