ETV Bharat / city

مغربی بنگال: آٹھ مراحل میں انتخابات پر ممتا برہم - آپ کو بری طرح شکست دیں گے

مغربی بنگال کی وزیر اعلی ممتا بنرجی نے آٹھ مراحل میں مغربی بنگال اسمبلی انتخابات کرائے جانے کے فیصلے پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ یہ فیصلہ کسے فائدہ پہنچانے کے لیے کیا گیا ہے؟

amta-criticises-decision-of-bengal-assembly-in-8-phases

author img

By

Published : Feb 26, 2021, 8:38 PM IST

الیکشن کمیشن نے مغربی بنگال اسمبلی انتخابات کی تاریخوں کا آج اعلان کر دیا ہے۔ الیکشن کمیشن کے مطابق مغربی بنگال کی 294 سیٹوں کے لیے آٹھ مراحل میں اسمبلی انتخابات کرائے جائیں گے۔

ویڈیو

الیکشن کمیشن کے فیصلے کا ترنمول کانگریس کی سربراہ ممتا بنرجی نے استقبال کرتے ہوئے کہا کہ میں الیکشن کمیشن کو مبارکباد دیتی ہوں اور اس فیصلے کا استقبال کرتی ہوں لیکن بنگال اسمبلی انتخابات آٹھ مراحل میں کرائے جانے کی بات سمجھ سے بالا تر ہے۔

انہوں نے کہا کہ آخر کس کو فائدہ پہنچانے کے لئے مغربی بنگال کی 294 سیٹوں کے لیے آٹھ مراحل میں انتخابات کرائے جارہے ہیں۔

مزید پڑھیں: مغربی بنگال: آٹھ مراحل میں انتخابات، دو خصوصی مبصرین تعینات

انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن ایک آزاد ادارہ ہے۔ ہم امید کرتے ہیں تمام ریاستوں کے ساتھ انصاف ہونا چاہیے۔ لیکن کہیں نہ کہیں سوال اٹھ رہے ہیں کہ بہار کی 240 سیٹوں کے لیے تین مراحل میں انتخابات ہوئے۔ آسام میں تین مراحل میں انتخابات ہو رہے ہیں۔ تامل ناڈو کی 234 اسمبلی سیٹوں پر ایک دن میں انتخابات ہو رہے ہیں۔ کیرالہ میں ایک دن میں انتخابات ہو رہے ہیں۔ بنگال میں 294 سیٹوں پر آٹھ مراحل میں کیوں انتخابات کرائے جا رہے ہیں۔'

الیکشن کمیشن کو ریاست کے لوگوں کے ساتھ انصاف کرنا چاہیے۔ مجھے افسوس کے ساتھ کہنا پڑ رہا ہے کہ میرا الیکشن کمیشن سے سوال ہے کیوں ایک ضلع میں ایک دن میں نصف سیٹوں پر الیکشن کرائے جا رہے ہیں۔ ایک ہی ضلع میں دو دن یا تین دن میں انتخابات ہو رہے ہیں۔ یہ سب کیا وزیر اعظم نریندر مودی اور امت شاہ کے ایما پر یو رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ بنگال میں 23 دنوں تک کھیل ہوگا۔ ہم پھر بھی آپ کو بری طرح شکست دیں گے۔

انہوں نے بی جے پی پر نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا کہ آپ سب کو تقسیم کر رہے ہیں۔ ملک کو تقسیم کر رہے ہیں۔ لیکن بنگال کے لوگ آپ کو سبق سکھائیں گے۔

انہوں نے الیکشن کمیشن سے اس فیصلے پر غور کرنے کی اپیل کی کہ بی جے پی کے پاس تمام ایجنسی اور اقتدار ہے۔ الیکشن کمیشن سے اپیل ہے کہ روپے کا غلط استعمال پر نظر رکھیں۔ انہوں نے کہا کہ مرکزی حکومت کو طاقت کے غلط استعمال سے بعض رکھا جائے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.