کولکاتا: دارالحکومت کولکاتا میں واقع وکٹوریہ میموریل ہال میں نیتاجی سبھاش چندر بوس کے 125 ویں یوم پیدائش کے موقع پر منعقد تقریب کے دوران وزیراعلی ممتا بنرجی نے وزیراعظم نریندر مودی کے سامنے جے شری رام کی نعرہ بازی کرنے والوں کی مخالفت کی اور پروگرام میں خطاب کرنے سے انکار کیا۔
وکٹوریہ میموریل ہال میں یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب وزیراعلی ممتا بنرجی تقریر کرنے کے لیے ڈائس پہنچیں اسی دوران چند لوگوں نے 'جے شری رام' کے نعرہ لگانے شروع کردیئے۔
ممتا بنرجی نے کہا کہ حکومت کی جانب سے منعقدہ تقریب کی ایک اپنی اہمیت ہوتی ہے۔ یہ کوئی سیاسی پروگرام نہیں، یہ تمام سیاسی جماعتوں اور عوام کا پروگرام ہے۔'
وزیر اعلی نے کہ میں وزیر اعظم اور ثقافی وزیر کا شکر گزار ہوں جنہوں نے یہ پروگرام کولکاتا میں منعقد کی۔ لیکن کسی کو دعوت دے کر انہیں بے عزت کرنا آپ کو زیب نہیں دیتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آپ لوگ بے عزت کرنے کے لیے کسی کو دعوت دیتے ہیں۔ یہاں لوگوں کو بے عزت کرنے کے لیے بلا گیا تھا۔'
ترنمول کانگریس کی سربراہ اور وزیراعلی ممتا بنرجی نے درمیان میں ہی جے ہند اور جے بنگلہ کہتے ہوئے اپنی تقریر ختم کردی۔
واضح رہے کہ مغربی بنگال میں23 جنوری کو نیتاجی سبھاش چندر بوس کے جنم دن کو مغربی بنگال میں تہوار کی طرح منایا جاتا ہے۔