کیلاش وجے ورگیہ نے الیکشن کمیشن سے مطالبہ کیا ہے کہ ریاست میں امن وامان اور منصفانہ انتخاب کےلئے مرکزی فورسیس کو تعینات کیا جائے ۔مالدہ میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کسانوں کی تحریک کے پیچھے بایاں محاذ کا ہاتھ ہے اور ممتا بنرجی نے بھی زرعی قوانین کے خلاف تحریک کی حمایت کر رہی ہیں اس سے واضح ہوتا ہے کہ دونوں کے درمیان خفیہ ساز باز ہے ۔
انہوں نے کہا کہ زرعی قوانین ملک کے کسانوں کے حق میں ہے ۔مودی ہی ملک کی ترقی کرسکتے ہیں ،اپوزیشن کسانوںکو گمراہ کررہے ہیں مگر جلد ہی اپوزیشن ناکام ہوجائے گی اور کسانوں کو یہ سمجھ میں آجائے گا۔
ورگیہ نے کہا کہ سوربھ گنگولی کے بیمار ہونے کی خبر سے ہم سب دکھی ہیں اور ہماری دعائیں ہیں کہ وہ جلد سے جلد صحت یاب ہوں ۔ورگی نے کہا کہ مغربی بنگال میں سیاست کو جرائم زدہ کردیا گیا ہے ۔سرکاری اہلکار جرم میں مبتلا ہیں ۔انہوں نے کہا کہ پرامن انتخابات کرانے کےلئے الیکشن کمیشن کو سخت کارروائی کرنی ہوگی۔
یو این آئی