ممتا بنرجی نے جنوبی کولکتہ کے ہازرہ میں ایک انتخابی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا ’’مجھے چوٹ لگی ہے اور میں بیمار ہوں لیکن میرا مقصد باقی ہے، میرا جسم چوٹوں سے بھرا ہے‘‘۔
انہوں نے کہا ’’میں اس وہیل چیئر پر بیٹھ کر پورے بنگال میں گھومتی رہوں گی، اگر میں بیڈ ریسٹ پر چلی جاتی ہوں تو بنگال کے لوگوں تک کون پہنچے گا‘‘۔
واضح رہے کہ وزیراعلیٰ 10مارچ کو نندی گرام میں انتخابی مہم کے حادثے کی شکار ہوگئیں تھیں، جس میں ان کی بائیں پیر پر پلاسٹر بھی چڑھایا گیا تھا، انہیں اسپتال سے چھٹی بھی دے دی گئی ہے لیکن پھر بھی وہیل چیئر پر بیٹھ کر انتخابی مہم میں حصہ لے رہی ہیں۔ انہوں نے کہا ’’ میں کبھی جھکوں گی نہیں، یاد رکھیں ایک زخمی شیرنی بہت خطرناک ہوتی ہے‘‘۔
(یو این آئی)