ETV Bharat / city

بی جے پی نے ممتا بنرجی کے آڈیو پر الیکشن کمیشن سے شکایت درج کرائی

author img

By

Published : Mar 27, 2021, 6:52 PM IST

بی جے پی کے سوشل میڈیا ہیڈ اور بنگال بی جے پی کے شریک انچارج امیت مالویہ نے ممتا بنرجی کے ایک آڈیو جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ ممتا بنرجی خوف زدہ ہوچکی ہیں۔

"Mamata asked me to support her in Nandigram," claims BJP leader

مغربی بنگال میں پہلے مرحلے کی پولنگ کے دوران بی جے پی نے ایک ویڈیو جاری کرتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ یہ وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی کی آواز ہے۔ اس آڈیو میں ممتا بنرجی بی جے پی کے ایک لیڈر سے فون پر بات کر رہی ہیں اور ان سے ترنمول کانگریس میں شامل ہونے اور سیٹ جیتنے میں مدد کرنے کی اپیل کی ہے۔

ممتا بنرجی بی جے پی لیڈر شوبھندو ادھیکاری کے خلاف الیکشن لڑ رہی ہیں۔ ادھیکاری نندی گرام تحریک کے دوران ممتا بنرجی کے ساتھ تھے اور سنہ 2011 میں ترنمول کانگریس کو اقتدار میں لانے کے لیے پیش پیش تھے۔

بی جے پی کا ایک وفد کیلاش وجے ورگیہ کی قیادت میں ریاستی الیکشن کمشنر سے ملاقات کرکے شکایت کی ہے کہ ممتا بنرجی اپنے عہدہ کا غلط فائدہ اٹھارہی ہیں اور لوگوں کو اپنی پارٹی میں شامل کرنے کی بات کر رہی ہیں۔

ترنمول کانگریس نے آڈیو کی معتبریت پر ہی سوال کھڑا کیا ہے۔ تاہم ترنمو ل کانگریس نے کہا کہ پریلے پال ترنمول کانگریس کے سابق لیڈر ہیں جو حال ہی میں بی جے پی میں شامل ہوئے ہیں۔ اگر ممتا بنرجی نے ان سے رابطہ کیا ہے تو اس میں کچھ بھی غلط نہیں ہے۔

پال ادھیکاری خاندان کے قریبی ہیں۔ انہوں نے دعوی کیا ہے کہ ممتا بنرجی نے انہیں ذاتی طور پر فون کیا تھا کہ وہ نندی گرام سیٹ جیتنے میں مدد کرے۔

آڈیو ٹیپ میں ممتا بنرجی کہتی ہیں کہ میں جانتی ہوں کہ کچھ شکایات ہیں، مگر اس کی وجہ بھی ادھیکاری خاندان ہی ہے جس نے مجھے مشرقی مدنی پور آنے نہیں دیا۔ میں سب کچھ ٹھیک کردوں گی۔ پال آڈیو ٹیپ میں کہتے ہیں کہ آپ نے مجھے فون کیا یہ میرے لیے اعزاز کی بات ہے مگر میں ادھیکاری فیملی کے خلاف نہیں جاسکتا ہوں۔ پال نے ایک انٹرویو میں کہا کہ ممتا بنرجی نے مجھے ذاتی طور پر ترنمول کانگریس میں واپس آنے کی اپیل کی مگر میں نے انکار کردیا۔

تاہم ابھی اس آڈیو کی آزادانہ تصدیق نہیں ہوسکتی ہے۔

بی جے پی کے سوشل میڈیا ہیڈ اور بنگال بی جے پی کے شریک انچارج امیت مالویہ نے ممتا بنرجی کے اس آڈیو کو جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ ممتا بنرجی خوف زدہ ہوچکی ہیں۔ انہیں اپنی ہار نظر آنے لگی ہے۔ اس لیے بی جے پی لیڈر کو فون کر رہی ہیں۔ وجے ورگیہ نے کہا کہ ممتا بنرجی اپنی شکست تسلیم کرچکی ہیں۔

ترنمول کانگریس نے کہا کہ آڈیو کی تصدیق نہیں ہوسکی ہے مگر اس میں کچھ بھی غلط نہیں ہے۔ ترنمول کانگریس کے ترجمان کنال گھوش نے کہا کہ پہلی بات یہ ہے کہ اس آڈیو کی تصدیق نہیں ہوسکی ہے۔ دوسرے یہ کہ اس میں غلط ہی کیا ہے۔ خیال رہے نندی گرام میں پہلے مرحلے کی پولنگ یکم اپریل کو ہے۔

یواین آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.