ETV Bharat / city

سابق وزیراعلیٰ بدھادیب بھٹاچاریہ کی حالت مستحکم - سابق وزیراعلیٰ بدھا دیب بھٹا چاریہ

ریاست مغربی بنگال کے سابق وزیراعلیٰ بدھا دیب بھٹا چاریہ کی طبیعت خراب ہونے کی وجہ سے پرائیوٹ اسپتال ووڈلیڈر اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔

سابق وزیراعلیٰ بدھا دیب بھٹا چاریہ
author img

By

Published : Sep 7, 2019, 11:55 PM IST

Updated : Sep 29, 2019, 8:23 PM IST

جمعہ کی رات حالت خراب ہونے کے بعد انہیں پرائیوٹ اسپتال ووڈلیڈر اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔

ڈاکٹروں کے مطابق بلڈ پریشر میں کمی اور سانس لینے میں تکلیف کی وجہ سے آئی سی یو میں داخل کرایا گیا ہے۔

اسپتال کے ذرائع کے مطابق انہیں خصوصی نگرانی میں رکھا گیا ہے مگر اس وقت ان کی حالت مستحکم ہے بلڈپریشر بھی بہتر ہے سینے میں انفیکشن ہے انٹی انفیکشن دوائیاں دی جارہی ہیں۔

کل رات وزیرا علیٰ ممتا بنرجی اور گورنر جگدیپ دھنکر نے اسپتال جاکر سابق وزیراعلیٰ کی عیادت کی۔

گورنر 15منٹ تک اسپتال میں رہے گورنر نے کہا کہ انہوں نے مجھ سے بات کی اور شکریہ ادا کیا اور ڈاکٹر خصوصی توجہ کے ساتھ علاج کررہے ہیں۔

واضح رہے کہ 75 برس کے سابق وزیر اعلی بدھا دیب بھٹاچاریہ ایک عرصے سے سینے اور دیگر بیماریوں میں مبتلا ہیں۔ ان کا علاج ان کی رہائش گاہ پالم ایونیو میں چل رہا تھا تاہم کل حالت زیادہ خراب ہونے کے بعد اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔

اسپتال کے ذرائع کے مطابق سابق وزیرا علیٰ بدھا دیب بھٹاچاریہ کے علاج کی لیے سات رکنی ٹیم تشکیل دی گئی ہے۔

کل رات سابق ممبر پارلیمنٹ محمد سلیم نے نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ان کی موت کی افوا ہ غلط ہے۔

بدھا دیب بھٹاچاریہ 2000 سے2011 تک ریاست کے وزیر اعلیٰ رہے ہیں۔

گزشتہ سال سابق وزیرا علیٰ 3فروری کو سی پی ایم کی ریلی میں شرکت کی تھی مگر اسٹیج پر نہیں گئے تھے بلکہ اپنی کار میں ہی تھے۔

Intro:Body:Conclusion:
Last Updated : Sep 29, 2019, 8:23 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.