ETV Bharat / city

Firhad Hakim Silent on Anis Khan's Murder: انیس خان قتل کے سوال پر فرہاد حکیم کی خاموشی - Firhad Hakim silent on Anis Khan's murder

عالیہ یونیورسٹی کے طالب انیس خان کے قتل کے سوال پر مغربی بنگال کے وزیر فرہاد حکیم سے جب ای ٹی وی بھارت نے سوال کیا تو انہوں نے خاموشی اختیار کرلی Firhad Hakeem Silent on Anis Khan Murder۔

Firhad Hakim Silent on Anis Khan's Murder

author img

By

Published : Feb 26, 2022, 12:48 PM IST

سی اے اے اور دیگر تحریک میں متحرک رہنے والے عالیہ یونیورسٹی کے طالب علم انیس خان کے قتل کے خلاف کولکاتا سمیت پوری ریاست میں اقلیتوں میں ممتا بنرجی کی حکومت کے تئیں ناراضگی پائی جا رہی ہے۔ اس دوران شمالی 24 پرگنہ پہنچے ریاستی وزیر فرہاد حکیم سے ای ٹی وی بھارت کے نمائندہ نے انیس خان کے قتل پر سوال کیا تو انہوں نے خاموشی اختیار کرلی۔ Firhad Hakeem on Anis Khan Murder Case
ریاستی وزیر فرہاد حکیم نے بی جے پی کے رکن پارلیمان ارجن سنگھ کو بلدیاتی انتخابات کے دوران ای وی ایم توڑوا نے کی دھمکی دینے پر جم کر تنقید اور چیلنج کرتے ہوئے کہا کہ ہمت ہے تو توڑ کر دیکھائیے۔

مغربی بنگال میں 27 فروری کو ریاست کے 108 میونسپلٹیوں کے لئے ہونے والے بلدیاتی انتخابات میں کچھ ہی گھنٹے باقی رہ گئے ہیں۔ اس دوران حکمراں جماعت ترنمول کانگریس اور اپوزیشن پارٹیوں کے رہنماؤں کے درمیان لفظی بحث جاری ہے۔

ویڈیو دیکھیے

وزیر فرہاد حکیم نے کہا کہ بی جے پی کے رکن پارلیمان ارجن سنگھ کو توڑ پھوڑ، غنڈہ گردی کے علاوہ کچھ اور نہیں آتا ہے۔ وہ اس کے علاوہ کچھ کرنا بھی نہیں چاہتے ہیں۔ اگر انتخابات کے دوران کوئی غلط کام کرتا ہے الیکشن کمیشن قانون کے مطابق کارروائی کرے گا۔
مزید پڑھیں:

معلوم ہوکہ عالیہ یونیورسٹی کے طالب علم انیس خان کا قتل گزشتہ دنوں کر دیا گیا تھا۔ جس کے بعد کولکاتا میں طلبا تنظیموں نے احتجاج کیا۔ اس معاملے میں پولیس نے کئی ملزموں کو گرفتار کر جیل بھیج دیا ہے۔

کولکاتا ہائی کورٹ نے انیس خان کے قتل کے معاملے کی سماعت کرتے ہوئے دو ہفتے میں ایس آئی ٹی جانچ کی رپورٹ جمع کرنے کا حکم دیا۔

For All Latest Updates

TAGGED:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.