مغربی بنگال میں کورونا وائرس کی دوسری لہر اندازے سے کئی گنا زیادہ بھیانک شکل اختیار کر چکی ہے۔ پوری ریاست اس کی زد ہے۔
مغربی بنگال کا ایک بھی ایسا ضلع نہیں ہے جو کورونا وائرس کی زد میں نہ ہو، کولکاتا اور شمالی 24 پرگنہ سب سے زیادہ متاثر ہے۔ کورونا کے نئے کیسز کی تعداد اور شرح اموات میں اضافہ ہورہا ہے۔
اسی درمیان مغربی بنگال آسمبلی انتخابات کے آٹھویں اور آخری مرحلے میں کل چار اضلاع میں ووٹ ڈالے جائیں گے۔
اسمبلی انتخابات کے آٹھویں اور آخری مرحلے میں ریاست کے چار اضلاع کی 36 سیٹوں پر پولنگ کے لیے انتخابی کمیشن کی جانب سے تمام تر تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔ آخری مرحلے میں شمالی کولکاتا کی سات، مالدہ ضلع کی چھ، مرشدآباد اور بیربھوم ضلع کی 11-11 سیٹوں پر ووٹ ڈالے جائیں گے۔'
انتخابی کمیشن نے سیکورٹی کے لیے مرکزی فورسز کی 753 کمپنیوں کو تعینات کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ سب سے زیادہ کولکاتا میں تعیناتی کا منصوبہ ہے۔
اس مرحلے میں پانچ اضلاع میں کل ووٹرز کی تعداد 84,77,728 ہے جن میں مرد ووٹرز کی تعداد 43,55,835 جبکہ خواتین ووٹرز کی تعداد 41,21,735 ہے. اس کے علاوہ تیسرے جنس ووٹرز کی تعداد 158 ہے۔
آٹھویں اور آخری مرحلے میں حکمراں جماعت ترنمول کانگریس سمیت تمام اپوزیشن جماعتوں کے کل 283 امیدوار اپنی اپنی قسمت آزمائیں گے۔ جن میں ریاستی وزیر ششی پانجا، اتین گھوش، ریاستی وزیر سدھن پانڈے، نینا بندھوپادھیا، پارش پال فارورڈ بلاک کے پرکاش ساہا، سی پی آئی ایم کے راجیب بسواس اور کاشی ناتھ بسواس کے نام قابل ذکر ہے۔
مالدہ اور مرشدآباد ضلع کی 11 - 11 سیٹوں کے لئے حکمراں جماعت ترنمول کانگریس کو بی جے پی کے علاوہ متحدہ اتحاد کے درمیان دلچسپ مقابلہ متوقع ہے۔
مغربی بنگال: آٹھویں اور آخری مرحلے کے لیے ووٹنگ کل - سیاسی جلسہ و جلوس اور سیاسی سرگرمیوں
مغربی بنگال اسمبلی انتخابات کے آٹھویں اور آخری مرحلے میں ریاست کے پانچ اضلاع کی 36 سیٹوں پر کل یعنی جمعرات کو سخت سکیورٹی انتظامات کے درمیان ووٹ ڈالے جائیں گے۔