بدھ کے روز وزیر اعلی ممتا بنرجی نے انتظامیہ کی میٹنگ میں ریاست میں کورونا کے کیسیز میں اضافے اور اومیکرون Omicrone کے نئے معاملات کے پیش نظر کہا کہ ریاست کے تعلیمی ادارے بندEducational Institutions May Close کئے جانے پر غور کیا جا سکتا ہے۔
انہوں نے منیش جین کو کورونا کی صورت حال پر نظر رکھنے کو کہا۔ممتا بنرجی نے کہا کوورنا وبا کی تیسری لہر بھی آ سکتی ہے۔اومیکرون Omicroneکے معاملے بھی بڑھ رہے ہیں۔
ایسے وقت میں اسکول و کالج کھلے رکھنا بہتر یوگا یا نہیں اس پر غور و فکر کرنے کی ضرورت ہے۔مدھیامک اور ہائر سکنڈری کے امتحانات بھی قریب ہیں۔
وزیر اعلی ممتا بنرجی نے چیف سیکریٹری ہری کرشنا دویدی کو ہدایت دی کہ اسکول و کالج کھلے رکھنے ہوں گے یا نہیں اس پر بہت جلد فیصلہ کرنا ہوگا۔
واضح رہے کہ ڈیڑھ برس بعد گذشتہ نومبر میں ہی ریاستی حکومت نے اسکول کھولنے کا فیصلہ کیا تھا۔ریاست میں صحت کے حوالے سے بھی وزیر اعلی ممتا بنرجی صورت حال کا جائزہ لینے کے لئے محکمہ صحت کے سیکریٹری نارائن سوروپ کو ہدایت دی۔
کورونا وبا کے خطرات سے نپٹنے کے لئے کنٹینمنٹ زون بھی بنانے کی ہدایت دی گئی ہے۔آئندہ 3 جنوری کو اس سلسلے میں نوٹس بھی جاری کرنے کا حکم دیا۔