ETV Bharat / city

کوچ بہار: غلط فہمی کے نتیجے میں ہوا حادثہ، تین دن تک سیاسی دورے پر پابندی: ای سی

author img

By

Published : Apr 10, 2021, 10:50 PM IST

مغربی بنگال کے کوچ بہار میں مرکزی فورسز کی فائرنگ سے 4 افراد کی ہلاکت پر الیکشن کمیشن کا بیان سامنے آیا ہے۔ کمیشن کا کہنا ہے کہ مرکزی فورسز نے ووٹرز کی جان بچانے کے لیے فائرنگ کی۔

EC bans entry of political leaders in Cooh Behar for 72 hours following poll violence

کولکاتا: الیکشن کمیشن نے کوچ بہار میں پولنگ بوتھ کے باہر جھڑپ اور مرکزی فورسز کے جوانوں کے ذریعہ فائرنگ میں چار افراد کی موت پر کہا ہے کہ یہ غلط فہمی کے نتیجے میں ہوا ہے۔ مقامی لوگوں نے غلط فہمی کی وجہ سے سیکورٹی فورسز پر حملہ کردیا اور اس کے بعد سی آئی ایس ایف کے اہلکاروں کو فائرنگ کرنی پڑی ۔ یہ ای وی ایم اور سرکاری املاک کو بچانے کے لیے ضروری ہوگیا تھا۔

مزید الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ لائن میں کھڑے ووٹرز کی جانیں بچانے کے لیے پولنگ اسٹیشن پر فائرنگ کرنا مناسب تھا۔ الیکشن کمیشن کا کہنا تھا کہ ہجوم نے جوانوں سے اسلحہ چھیننے کی کوشش کی تھی، جس کے بعد یہ واقعہ پیش آیا۔

اسی کے ساتھ ہی الیکشن کمیشن نے امن و امان کی صورتحال خراب ہونے کے امکان کے پیش نظر آئندہ 72 گھنٹوں (تین دن) ضلع کوچ بہار میں سیاسی رہنماؤں کے داخلے پر پابندی عائد کردی ہے۔

وہیں دوسری جانب اس واقعے کے بعد الزامات کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے۔ وزیر اعلی ممتا بنرجی نے اسے ایک'منصوبہ بند حملہ' قرار دیتے ہوئے مرکزی فورسز پر 'قتل' کا الزام عائد کیا ہے۔ بنرجی نے یہ بھی کہا کہ بنگال پولیس سی آئی ڈی (کرائم انویسٹی گیشن ڈیپارٹمنٹ) اس کی تحقیقات کرے گی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.