ETV Bharat / city

سیالدہ اور ہوڑہ ڈویژن میں سات مئی سے لوکل ٹرینوں کی خدمات کم کرنے کا اعلان

author img

By

Published : May 4, 2021, 4:54 PM IST

کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسز کے مدنظر مشرقی ریلوے نے سیالدہ ہوڑہ ڈویژن میں آئندہ سات مئی سے اگلی ہدایت تک بیشتر لوکل اور اسپیشل ٹرینوں کی معطلی میں توسیع کرنے کا اعلان کیا ہے۔

eastern railway cancel number of local and special trains till 7th may

مغربی بنگال میں کورونا وائرس کی دوسری لہر بھیانک صورتحال اختیار کرچکی ہے، ریاست کے تمام اضلاع میں کورونا کی دوسری لہر کا تشویشناک اثر دیکھنے کو مل رہا ہے۔

کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسز کے مدنظر مشرقی ریلوے نے سیالدہ ہوڑہ ڈویژن میں آئندہ سات مئی سے بیشتر لوکل اور اسپیشل ٹرینوں کی معطلی میں توسیع کرنے کا اعلان کیا ہے۔

ویڈیو

سیالدہ اور ہوڑہ ڈویژن میں لوکل اور اسپیشل ٹرینوں کی معطلی کو غیر معائنہ مدت تک بڑھانے کے سبب عام لوگوں کو پریشانیوں کا سامنا ہے۔

خبروں کے مطابق مشرقی ریلوے سیکشن میں سے سیالدہ ڈویژن میں کل 754 ملازمین کورونا سے متاثر پائے گئے ہیں۔ اس کے علاوہ ہوڑہ ڈویژن میں ساڑھے چار سو ملازمین کورونا مثبت پائے گئے ہیں۔

ریلوے انتظامیہ نے سیالدہ سیکشن میں یومیہ 55 سے 70 لوکل ٹرینوں کو معطل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ سات مئی سے لوکل ٹرین خدمات کو جزوی طور پر کم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جو اگلی ہدایت تک جاری رہے گا۔

واضح رہے کہ مغربی بنگال میں کورونا وائرس کے یومیہ کیسز کی تعداد 18 ہزار سے بھی زائد ہو رہی ہے۔

ریاست میں کورونا وائرس کے مریضوں کی کل تعداد آٹھ لاکھ پہنچ چکی ہے جبکہ اس بیماری سے اب تک بارہ ہزار لوگوں کی موت ہو چکی ہے۔

دوسری طرف مغربی بنگال حکومت نے کورونا وائرس پر قابو پانے کے لیے ریاستی سطح پر جزوی لاک ڈاؤن کا اعلان کر چکی ہے۔

ریاستی حکومت کے گائیڈ لائن کے تحت صبح سات بجے سے لے صبح دس بجے دکانیں، بازار وغیرہ کھولنے کی اجازت ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.