مغربی بنگال بورڈ آف سیکنڈری ایجوکیشن نے بتایا کہ چار افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔ تین میں سے شمالی دیناج پور کے رہنے والے ہیں جب کہ ایک جلپائی گوڑی کا رہنے والا ہے۔ان چاروں کو امتحان دینے سے روک دیا گیا ہے۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ دو امیدوار محمد صاحب اور آصف رضا انصاری کو موبائل سے سوالنامے کی فوٹو کھینچتے ہوئے گرفتار کیا گیا ہے۔ ان دونوں کی گرفتاری تیت پوکھر ہائی اسکول سے ہوئی ہے۔
گزشتہ بد ھ کو مالدہ اور شمالی 24 پرگنہ میں پانچ امیدواروں کو موبائل فون کے ساتھ گرفتار کیا گیا تھا۔کچھ علاقوں میں امتحانات سنٹر کے آس پاس علاقے میں انٹر نیٹ سروس مکمل طور پر بند کردی گئی تھی۔
خیال رہے کہ بنگالی انگلش اور جغرافیہ کے سوالنامے لیک ہوگئے تھے اور امتحانات شروع ہونے کے تھوڑی دیر بعد ہی سوالنامے وہاٹس ایپ گروپ پر سرکولیٹ ہونے لگا تھا تاہم بورڈ نے دعویٰ کیا ہے کہ سوالنامہ لیک نہیں ہوئے ہیں بلکہ پرانے سوالنامہ کو سرکولیٹ کرکے بھرم پھیلانے کی کوشش کی گئی ہے۔