کولکاتا شہر کے کئی علاقوں کو پوری طرح سے سیل کردیا گیا ہے۔ جن علاقوں کی صورتحال تشویشناک قرار دی گئی ان کی شناحت کرنے کے بعد ان علاقوں کو دوسرے علاقوں سے پوری طرح منقطع کردیا گیا ہے۔
مغربی بنگال کی حکومت نے کئی علاقوں کو کورونا وائرس کے مدنظر سنگین علاقے کی نشاندہی کی گئی ہے اور انہیں پوری طرح سے سیل کردیا گیا۔ اسی دوران مغربی بنگال کی حکومت نے کئی علاقوں کو ریڈ زون قرار دیا ہے۔ جن میں ہوڑہ ، شمالی 24 پرگنہ اور شمالی کولکاتا کے کئی وارڈ شامل ہیں۔
ان علاقوں میں کسی بھی طرح کے نقل و حرکت پر پوری طرح پابندی لگا دی گئی ہے۔ علاقوں سے نہ کسی کو باہر آنے دیا جا رہا ہے اور نہ ہی کسی کو اندر جانے دیا جا رہا۔ ان علاقوں کو چہار جانب سے بریکیڈنگ کردی گئی ہے اور پولیس کے اہلکار تعینات ہیں اور کسی بھی گاڑی کو اندر جانے کی اجازت نہیں دی جا رہی ہے۔
جن علاقوں کو پوری طرح سے سیل کیا گیا ہے ان میں مانک تلہ،کانکور گاچھی بنیا پوکھر، رپن ،راجہ بازار، نارکل ڈانگہ، توپسیا اور وارڈ نمبر 64 کے کچھ علاقوں کو بند کیا گیا ہے۔