ETV Bharat / city

Bengal By-Polls: سائرہ شاہ حلیم نے جیت کے بعد خواتین اور نوجوانوں کے لئے کام کرنے کے عزم کا اظہار کیا - سائرہ شاہ حلیم عوام کی خدمت کے لئے پرعزم

بالی گنج سے سی پی آئی ایم کی امیدوار سائرہ شاہ حلیم ضمنی انتخابات جیتنے کے بعد خواتین اور نوجوانوں کے لئے ووکیشنل ٹریننگ پر کام کرنا چاہتی ہیں۔By-Election Activities on the Rise in West Bengal

سائرہ شاہ حلیم
سائرہ شاہ حلیم
author img

By

Published : Apr 8, 2022, 11:40 AM IST

مغربی بنگال کے بردوان ضلع کے مسلم اکثریتی پارلیمانی حلقہ آسنسول اور جنوبی کولکاتا کے بالی گنج اسمبلی حلقے میں 12 اپریل کو ہونے والے ضمنی انتخابات کی تیاریاں زور شور سے جاری ہے۔ایک طرف ترنمول کانگریس دونوں سیٹوں پر کامیابی حاصل کرنے کے لئے سرگرم ہے تو وہیں دوسری جانب اپوزیشن جماعتیں اپنی اپنی موجودگی کا احساس دلانے کی جدوجہد میں مصروف ہیں۔ By-Election Activities on the Rise in West Bengal

سائرہ شاہ حلیم

اسی درمیان بالی گنج سے سی پی آئی ایم کی امیدوار سائرہ شاہ حلیم ضمنی انتخابات جیتنے کے بعد خواتین اور نوجوانوں کے لئے ویکشنل ٹریننگ پر کام کرنا چاہتی ہیں۔سی پی آئی ایم کی امیدوار سائرہ شاہ حلیم نے کہا کہ مغربی بنگال میں نہ صرف مسلمان بلکہ دیگر طبقے کے لوگوں کی ترقی نہیں ہوئی ہے. وہ بنیادی سہولیات سے محروم ہیں جس کی وجہ سے یہاں بے روزگاری میں اضافہ ہوا ہے. انہوں نے کہا کہ اگر وہ اسمبلی انتخابات جیت جاتی ہیں تو خواتین اور نوجوانوں کے لئے کام کرنا چاہتی ہی، خواتین کو ووکیشنل کورسز سے جوڑنا چاہتی ہیں،ان کے لئے ووکیشنل ٹریننگ سینٹر قائم کرنے کا ہدف ہے تاکہ وہ مالی طور خود کفیل ہو سکے۔

ان کا کہنا ہے کہ ترنمول کانگریس حکومت نے بے روزگاری کو دور کرنے کے لئے کچھ نہیں کیا ہے، ان کی عدم توجہی کے سبب ریاست میں بے روزگار ی میں زبردست اضافہ ہوا ہے، نوجوانوں کو روزگار سے جوڑنے کے لئے ان کے پاس ٹھوس منصوبے ہیں،ان منصوبوں کے ذریعہ نوجوانوں کو روزگار سے جوڑا جا سکتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ مغربی بنگال میں جرائم کے گراف میں زبردست اضافہ ہوا ہے، اسی وجہ سے پوری ریاست میں جرائم کی وارداتیں رونما ہو رہی ہیں،اس سے سب سے زیادہ کون لوگ متاثر ہیں اس کے بارے میں کہنے کی ضرورت نہیں ہے۔
مزید پڑھیں:Bengal By-Polls: سائرہ شاہ حلیم نے عوام سے سی پی آئی ایم کو ووٹ دینے کی اپیل کی

واضح رہے کہ سائرہ شاہ حلیم بالی ووڈ کے مشہور اداکار نصیرالدین کی بھتیجی ہیں، مغربی بنگال اسمبلی کے سابق اسپیکر مرحوم ہاشم عبدالحلیم کی بہو اور ڈاکٹر فواد حلیم کی بیوی ہیں جو بالی گنج سے سی پی آئی ایم کی امیدوار ہیں۔ ان کے خلاف ترنمول کانگریس نے بی جے پی کو چھوڑ کر ترنمول کانگریس میں شامل ہونے والے بابل سپریو کو انتخابی میدان میں اتارا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.