ETV Bharat / city

بنگال میں کورونا وائرس سے ہلاک شدگان کی تعداد 7013 ہوگئی

مغربی بنگال میں گزشتہ 24 گھنٹے میں کورونا وائرس کے 3981 نئے کیسز سامنے آئے ہیں جبکہ 4058 افراد صحت یاب بھی ہوئے ہیں ۔ گزشتہ چند دنوں میں ریاست میں کورونا وائرس کے یومیہ مریض سے زیادہ لوگ صحت یاب ہوئے ہیں۔ اس کی وجہ سے ریاست میں صحت یاب ہونے کی شرح 88.57 فیصد ہوگئی ہے ۔

Death toll from corona virus in Bengal is 7,013
بنگال میں کورونا وائرس سے مرنے والی تعداد 7013 ہوئی
author img

By

Published : Nov 3, 2020, 10:08 PM IST

گزشتہ 24 گھنٹے میں کورونا کی وجہ سے 56 افراد کی موت ہوئی ہے۔ اس کے ساتھ ہی ریاست میں کورونا وائرس کی وجہ سے مرنے والوں کی تعداد 7013 ہو گئی ہے۔ جبکہ 3,42,133 افراد صحت یاب ہو چکے ہیں۔

اطلاعات کے مطابق فی الوقت مغربی بنگال کے ہسپتالوں میں 36443 افراد زیر علاج ہیں۔

بنگال میں گزشتہ 24 گھنٹے میں 44,176 افراد کی جانچ ہوئی ہے۔ گزشتہ ایک ہفتے میں یومیہ 43 ہزارافراد کی اوسطا جانچ ہو رہی ہے۔ بنگال میں اس وقت 94 لیبارٹری ہیں جہاں کورونا وائرس کی جانچ ہو رہی ہے ۔

کلکتہ میں گزشتہ 24 گھنٹے میں 877 افراد کورونا وائرس سے متاثر ہوئے ہیں جب کہ شمالی 24 پرگنہ میں 862 افراد کورونا سے متاثر ہوئے ہیں۔ کلکتہ اور 24 پرگنہ کورونا وبا سے سب سے زیادہ متاثر ہیں ۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.