کورونا ویکسینیشن مہم کے باوجود کولکاتا اور اس سے متصل شمالی 24 پرگنہ ضلع میں کورونا وائرس کے کیسز اور شرح اموات دونوں میں ایک بار پھر تشویشناک اضافہ ہوا ہے۔
مغربی بنگال میں ویکسینیشن مہم کے باوجود دارالحکومت کولکاتا اور اس سے متصل شمالی 24 پرگنہ ضلع میں کورونا وائرس پھر تیزی سے پھیلنے لگا ہے۔
اس کے ساتھ ساتھ شرح اموات میں بھی اضافہ ہوا ہے۔ریاست میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 603 یومیہ کیسز کی تصدیق ہوئی ہے۔
جبکہ گزشتہ روز اتوار کے مقابلے میں اس میں تھوڑی کمی آئی ہے۔
ریاست میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس سے 14 لوگوں کی موت ہوئی ہے۔ جس کے سبب عام لوگوں میں دہشت پائی جا رہی ہے۔
کولکاتا میں 149 لوگوں میں کورونا وائرس کی تشخیص ک گئی جبکہ اس متصل ضلع شمالی 24 پرگنہ میں اس کی تعداد 138 لوگوں کو کورونا کی تصدیق کے بعد ہسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ریاست میں کورونا وائرس کے مریضوں کی کل تعداد 15 لاکھ 97 ہزار 788 بتائی جاتی ہے جبکہ اب تک 19 ہزار 215 لوگوں کی موت ہو چکی ہے۔
مزید پڑھیں:
مغربی بنگال محکمہ صحت کے مطابق ریاست میں 95 ہزار 918 لوگوں نے کورونا ویکسین کا پہلا ڈوز لیا جبکہ 56 ہزار 985 لوگوں کو کورونا ویکسین کا دوسرا ڈوسز دیا گیا۔
ریاست میں کل ملا کر پانچ کروڑ، 82 لاکھ، 88 ہزار 819 لوگوں کو کورونا ویکسین دیا جا چکا ہے جس میں دو کروڑ، 25 لاکھ، 64 ہزار 133 لوگ کورونا ویکسین کے دوسرا ڈوسز لے چکے ہیں۔