ETV Bharat / city

بنگال میں کورونا کے آٹھ لاکھ مریض، 77 کی موت - west bengal corona update news in urdu

مغربی بنگال میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ریکارڈ 17 ہزار کورونا وائرس کے نئے کیسز کی تصدیق کے ساتھ مریضوں کی کل تعداد آٹھ لاکھ کے قریب پہنچ چکی ہے۔

corona cases surge continue in west bengal

author img

By

Published : Apr 28, 2021, 10:19 PM IST

مغربی بنگال میں کورونا وائرس کی دوسری لہر بھیانک شکل اختیار کر چکی ہے۔ کورونا کے نئے کیسز اور مرنے والوں کی تعداد میں تشویشناک اضافہ ہوا ہے۔

مغربی بنگال میں کورونا وائرس کی دوسری لہر طبی ماہرین کی تصور سے کہیں گنا تیزی سے پھیل رہی ہے۔ پوری ریاست اس کی زد میں آچکی ہے۔

مغربی بنگال کا کوئی بھی ایسا ضلع نہیں ہے جو کورونا وائرس کی زد میں نہ ہو۔ کولکاتا اور شمالی 24 پرگنہ میں حالات بدتر ہو چکے ہیں۔

مغربی بنگال میں کورونا وائرس کے نئے کیسز کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے۔ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 17 ہزار 207 نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔

ریاست میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے سبب 77 لوگوں کی موت کی تصدیق ہوئی ہے جو تشویشناک ہے۔

محکمہ صحت نے کورونا کے ریکارڈ کیسز سامنے آنے پر تشویش کا اظہار کیا ہے، ان کا کہنا ہے کہ یہ ایک ایسی بیماری جس پر قابو پانے کے لیے احتیاطی تدابیر پر عمل لازمی ہے۔

انہوں نے کہا کہ نہ صرف لاپروائی برتنے والا شخص اس کی زد میں آئے گا اس کے ساتھ اس کے قریب رہنے والے تمام لوگ اس بیماری کی زد میں آسکتے ہیں۔

محکمہ صحت کے مطابق مغربی بنگال میں کورونا وائرس کے نئے کیسز کی تعداد آٹھ لاکھ کے قریب پہنچ چکی ہے۔ اس بیماری سے گیارہ ہزار لوگوں کی موت ہوئی ہے۔

دوسری طرف انتخابی مہم کے دوران کانگریس کے امیدوار ریاض الحق اور متحدہ اتحاد کی حمایت یافتہ آر ایس پی کے امیدوار پردیپ نندی کی کورونا کے سبب موت ہو گئی تھی۔

اسمبلی انتخابات 2021 کے چھٹے مرحلے کی ووٹنگ کے بعد شمالی 24 پرگنہ کے کھردہ سے ترنمول کانگریس کے امیدوار کاجل سنہا کی موت ہو گئی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.