ETV Bharat / city

کوئلہ اسمگلنگ معاملہ: آئی پی ایس افسر کی سی بی آئی دفتر میں حاضری - etv bharat urdu

آئی پی ایس افسر تتھاگتھ باسو کوئلہ اسمگلنگ کے معاملے میں آج سی بی آئی کے دفتر میں حاضر ہوئے۔

CBI office
CBI office
author img

By

Published : Jan 18, 2021, 6:21 PM IST

مغربی بنگال میں ہونے والے اسمبلی انتخابات سے قبل سیاسی جماعتوں کی سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ جانچ ایجنسیوں کی کارروائیوں میں بھی تیزی آئی ہے۔

سی بی آئی گزشتہ دو مہینوں سے مغربی بنگال کے دارالحکومت کولکاتا سمیت مختلف اضلاع میں کوئلہ اسمگلنگ، جانوروں کے اسمگلنگ کے معاملے میں ملوث افراد کے خلاف بڑے پیمانے پر چھاپہ ماری مہم چلا رہی ہے۔

جنوبی کولکاتا کے رابندر سدن کے پاس واقع نظام پیلس میں سی بی آئی کے دفتر میں آیی پی ایس آفیسر تتھاگتھ باسو کوئلہ اسمگلنگ کے معاملے میں حاضر ہوئے۔

ذرائع کے مطابق تتھاگتھ باسو کوئلہ اسمگلنگ معاملے میں پوچھ گچھ کے لئے حاضر ہونے والے پہلے آئی پی ایس آفیسر ہیں۔

آئی پی ایس آفیسر تتھاگتھ باسو اس وقت چندن نگر کے ڈپٹی کمشنر کے عہدے پر فائز ہیں۔ اس سے پہلے وہ ہگلی ضلع کے پولیس سپرنٹنڈنٹ تھے۔

آئی پی ایس آفیسر تتھاگتھ باسو کے ساتھ ساتھ چھ اعلیٰ پولیس افسران کو کوئلہ اور گائے کے اسمگلنگ کے معاملے میں پوچھ گچھ کے لئے سی بی آئی کے دفتر میں حاضر ہونے کے لئے نوٹس جاری کیا گیا تھا۔
واضح رہے کہ گزشتہ سال نومبر مہینے میں سی بی آئی کی ٹیم نے جانوروں کے اسمگلنگ کے معاملے میں انعام الحق اور بی ایس ایف کے کمانڈنٹ آفیسر ستیش کمار کو گرفتار کیا تھا۔
ان دونوں کی گرفتاری کے بعد سے ہی سی بی آئی کولکاتا سمیت مختلف اضلاع میں بڑے پیمانے پر چھاپہ ماری مہم چلا رہی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.