ETV Bharat / city

کورونا سے نمٹنے کے لیے سخت قدم اٹھائے جا سکتے ہیں: وزیراعلیٰ ممتا بنرجی

وزیراعلیٰ ممتا بنرجی نے کورونا وائرس سے نمٹنے کے لیے ٹاسک فورس تشکیل دینے کا اعلان کیا۔ اس کے ساتھ ساتھ تمام سرکاری اور پرائیوٹ ہسپتالوں کو اضافی بیڈ تیار رکھنے کی ہدایت دی ہے۔

cm mamata banerjee says govt should take some hard step

author img

By

Published : Apr 19, 2021, 9:48 PM IST

وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے آج کورونا کی صور ت حال کا جائزہ لینے کے بعد کہا ہے کہ بنگا ل سمیت پورا ملک اس وقت کورونا کی دوسری لہر کا شکار ہے۔ لیکن ابھی گھبرانے کی کوئی ضرورت نہیں ہے۔

وزیرا علیٰ نے کہا کہ بنگال میں کورونا کی صورت حال پر گہری نظر رکھی جارہی ہے۔ اس وقت بنگال میں لاک ڈاؤن زیرغور نہیں ہے۔ اس وقت بنگال میں بسیں، ٹرین اور ہوائی جہاز چل رہے ہیں۔ بڑی تعداد میں لوگ وزیرا عظم مودی اور وزیر داخلہ امت شاہ کے ساتھ آرہے ہیں۔ ایسے صورت حال میں لاک ڈاؤن کے ساتھ کیا ہوگا۔ لوگ بڑی تعداد میں کورونا سے متاثرہ علاقے سے آ رہے ہیں۔ اس کے باوجود ہم بارہا کوشش کر رہے ہیں۔'

ممتا بنرجی نے کہا کہ میں نے ریاست کے ہر شہری کو کورونا ٹیکہ دینے کی بات کی تھی۔ مگر وزیر اعظم نے ہماری بات نہیں سنی، جب کہ ہم ویکسین خریدنے کو تیار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مختلف ریاستوں میں دوا اور ویکسین کی قلت ہے۔ بنگال میں ہم نے آکسیجن کے انتظامات کر لیے ہیں۔ اسپتالوں میں بیڈ کی قلت نہیں ہونے دی جائے گی۔ ہم ہوٹل اور اسٹڈیم کو اسپتال میں تبدیل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں'۔

ممتا بنرجی نے کہا کہ ہم نے الیکشن کمیشن سے بار بار کہا کہ انتخابی شیڈول میں تبدیلی لائی جائے۔ مگر کمیشن نے ہماری بات نہیں سنی۔ وزیر اعلی نے کہا کہ اسکولوں کو منگل سے ہی موسم گرما کی تعطیلات دی جارہی ہیں۔ جون تک تعطیل رہے گی۔ بچے اسکول آنا چاہتے ہیں۔ تاہم ہم نے کورونا کے لیے موسم گرما کی تعطیلات پہلے سے ہی دے دی ہیں۔
ممتا بنرجی نے کہاکہ سیاسی جماعتوں کو انتخابی جلسے مختصر کرنے ہوں گے۔ پولس اور مرکزی فورسیس کو احتیاط برتنے کی ضرورت ہے۔ اگرایک کو کورونا نہیں ہے تو دوسرے کو کورونا ہوسکتا ہے۔ ہمیں معلوم ہے کہ طوفان آرہا ہے مگر سب کو مل کر طوفان نمٹنے کی ضرورت ہے۔ میں اکیلا کچھ بھیں نہیں کرسکتی ہوں۔ ہمیں مل کر اس صورت حال سے نمٹنا ہوگا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.