اسمبلی انتخابات کے نتائج کے بعد سے مغربی بنگال میں سیاسی جماعتوں کے حامیوں کے درمیان خونیں جھڑپوں کا سلسلہ جاری ہے۔
مرکزی حکومت اور ریاستی حکومت کی تمام تر کوششوں کے باوجود سیاسی جماعتوں کے حامیوں کے درمیان جاری جھڑپ رکنے کا نام نہیں لے رہی ہے۔
مغربی بنگال کے بیربھوم ضلع کے دیب راج پور میں نامعلوم شرپسندوں کے حملے میں ایک شخص کی موت ہو گئی جبکہ دیگر نو لوگ زخمی ہو گئے۔ بی جے پی پر حملہ کرنے کا الزام لگایا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق دیب راج پور کے مکتی پور میں چند نامعلوم شرپسندوں نے موٹر سائیکل کے ذریعہ گھر واپس آ رہے ترنمول کانگریس کے رہنما پر حملہ کر دیا۔
شرپسندوں کے حملے میں ترنمول کانگریس کے رہنما سومک مہتو کی موقع پر ہی موت ہو گئی۔ اس سے علاقے میں کشیدگی پھیل گئی۔
فرار ہونے کے دوران شرپسند گروہ کے حملے میں دیگر نو افراد بھی زخمی ہو گئے۔ زخمیوں کو ضلع صدر ہسپتال میں داخل کرایا گیا، جہاں دو لوگوں کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے۔
پولیس نے جائے وقوع پر پہنچ کر حالات کا جائزہ لیا اور بتایا کہ تفتیش جاری ہے۔ اس معاملے میں اب تک کسی کی گرفتاری عمل میں نہیں آئی ہے۔
دوسری طرف ترنمول کانگریس کے ضلع صدر انوبراتا منڈل کا کہنا ہے کہ اسمبلی انتخابات میں ملی شکست سے بی جے پی بوکھلاہٹ کا شکار ہوئی ہے۔ اس حملے میں بی جے پی کے لوگ ملوث ہیں۔
بی جے پی نے ترنمول کانگریس کے الزام کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے کہا کہ ترنمول کے گروہی تصادم کے نتیجے میں ایک شخص کی موت ہوئی ہے۔ ترنمول کانگریس کا الزام بے بنیاد ہے۔
بیربھوم: شرپسندوں کے حملے میں ٹی ایم سی رہنما کی موت - گروہی تصادم
مغربی بنگال کے بیربھوم ضلع کے دیب راج پور میں نامعلوم شرپسندوں کے حملے میں ترنمول کانگریس کے رہنما کی موت ہو گئی جبکہ دیگر نو لوگ زخمی ہو گئے۔