ETV Bharat / city

راجیو کمار کے خلاف لک آؤٹ نوٹس جاری - راجیو کمار کے خلاف لوک آوٹ نوٹس جاری

سپریم کورٹ کی نگرانی میں کروڑوں روپے کے شاردا چٹ فنڈ گھپلے کی جانچ کر رہی مرکزی تفتیشی بیورو (سی بی آئی) نے کولکتہ کے سابق پولیس کمشنر راجیو کمار کے خلاف 'لک آؤٹ' نوٹس جاری کیا ہے۔

فائل فوٹو
author img

By

Published : May 26, 2019, 8:32 PM IST

Updated : May 26, 2019, 11:03 PM IST

مسٹر کمار نے سال 2013 سے 2014 کے دوران اس معاملے کی جانچ کی تھی اور ان پر اس دوران شاردا چٹ فنڈ سے منسلک حقائق اور کئی اہم دستاویزات کو دبانے کا الزام ہے۔ لک آؤٹ نوٹس کا مطلب ہے کہ جب مسٹر کمار ملک باہر جانے کی کوشش کریں، تو انہیں ہوائی اڈوں یا بندرگاہوں سے گرفتار کر جانچ ایجنسی کے حوالے کیا جائے۔ مسٹر کمار کے خلاف لک آوٹ نوٹس ایک برس یعنی 23 مئی سنہ 2020 کے لیے جاری ہوا ہے۔

شاردا چٹ فنڈ کیس کی تحقیقات سے متعلق سی بی آئی کے ذرائع نے بتایا کہ مسٹر کمار کو ممکنہ گرفتاری سے بچنے کے لیے عبوری ضمانت نہیں ملنے کے بعد سی بی آئی نے اس معاملے میں 'لک آؤٹ' نوٹس جاری کیا۔ مسٹر کمار مغربی بنگال کے ایڈیشنل پولیس ڈائریکٹر جنرل ( کرائم ) کے عہدے پر تعینات تھے، لیکن 15 مئی کو بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) صدر امت شاہ کی ریلی کے دوران شمالی کولکتہ میں ہوئے تشدد کی وجہ الیکشن کمیشن نے انہیں عہدے سے ہٹا دیا تھا۔ اس کے بعد اب انہیں مرکزی وزارت داخلہ دہلی میں اٹیچ کر دیا گیا ہے۔

واضح ر ہے کہ عدالت عظمی نے شاردا معاملے میں مسٹر کمار کی گرفتاری پر لگائی روک کو گزشتہ دنوں ہٹا لیا تھا۔ اس کے بعد ان کے وکلاء نے مغربی بنگال کے کچھ عدالتوں سے انہیں عبوری ضمانت دینے کی کئی فریاد کی تھی، لیکن عدالت نے انہیں عبوری ضمانت دینے سے انکار کر دیا تھا۔

Intro:Body:Conclusion:
Last Updated : May 26, 2019, 11:03 PM IST

For All Latest Updates

TAGGED:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.