ETV Bharat / city

CAA Activist Anis Khans Murdar: سی اے اے مخالف تحریک میں سرگرم رہے عالیہ یونیورسٹی کے سابق طالب علم انیس خان کا بہیمانہ قتل - urdu news

این آر سی اور سی اے اے مخالف تحریک CAA Activist Anis Khans Murdar میں سرگرم رہنے والے عالیہ یونیورسٹی کے سابق طالب علم انیس الرحمٰن خان کا ان کے آبائی مکان ہوڑہ ضلع کے آمتہ میں پولس کے یونیفارم میں ملبوس چار افراد نے ان کے گھر میں داخل ہوکر ان کو تین منزلہ عمارت سے نیچے پھینک کر قتل کردیا، اس واقعہ کے بعد سے آمتہ کے جنوبی خان پاڑہ علاقے میں افرا تفری کا ماحول ہے۔ واضح رہے کہ انیس الرحمٰن نے حال ہی میں عباس صدیقی کی سیاسی جماعت انڈین سیکولر فرنٹ میں شمولیت اختیار کی تھی۔

سی اے اے مخالف تحریک سرگرم رہے عالیہ یونیورسٹی کے سابق طالب علم انیس خان کا بہیمانہ قتل

author img

By

Published : Feb 19, 2022, 9:32 PM IST

مغربی بنگال کے ہوڑہ ضلع کے آمتہ میں آج عالیہ یونیورسٹی Alia University کے سابق طالب علم اور این آر سی ،سی اے اے مخالف تحریک CAA Activist Anis Khans Murdar میں سرگرم رہنے والے انیس الرحمٰن خان کا ان کے آبائی مکان ہوڑہ کے جنوبی خان پاڑہ میں بہیمانہ طور پر قتل کر دیا گیا۔

سی اے اے مخالف تحریک سرگرم رہے عالیہ یونیورسٹی کے سابق طالب علم انیس خان کا بہیمانہ قتل
سی اے اے مخالف تحریک سرگرم رہے عالیہ یونیورسٹی کے سابق طالب علم انیس خان کا بہیمانہ قتل

پولس ذرائع کے مطابق 28 سالہ انیس الرحمٰن کے اہل خانہ نے بیان میں کہا ہے کہ یونیفارم میں ملبوس چار افراد نے انیس الرحمٰن خان کے گھر میں تلاشی کے نام پر داخل ہوگئے اور انیس الرحمٰن کو تین منزلہ عمارت سے نیچے پھینک دیا۔جس کی وجہ سے موقع پر ہی انیس الرحمٰن کی موت ہوگئی۔

دوسری جانب آمتہ پولس کا دعویٰ ہے کہ پولس کی کوئی ٹیم انیس الرحمٰن کے گھر نہیں گئی تھی۔ جس کے بعد سے یہ بات سب کو حیران کر رہی ہے کہ آخر پولس کی وردی میں کون لوگ انیس الرحمٰن کے گھر گئے تھے۔

آئی ایس ایف کے مشتبہ رہنما کا قتل سب کے لئے معمہ بنتا جا رہا ہے۔ مقتول انیس الرحمٰن کے اہل خانہ نے الزام لگایا ہے کہ جمعہ کی رات پولس کی وردی میں چار افراد گھر میں داخل ہوئے۔ ان میں سے تین سول پولس تھے جب کہ ایک خاکی لباس میں تھا۔

خاکی وردی میں ملبوس پولس افسر نے اپنی شناخت آمتہ پولس افسر کے طور پر کرائی۔ پہلے ان لوگوں نے انیس الرحمٰن کے والد کو حراست میں لیا اور پھر انیس الرحمٰن کو تیسری منزل پر لے کر چلے گئے۔ تھوڑی دیر کے بعد گھر والوں کو کچھ گرنے کی آواز آئی جب انہوں نے دیکھا تو انیس الرحمٰن زمین پر پڑا ہوا تھا۔

گھر والوں کے مطابق انیس عالیہ یونیورسٹی میں پڑھتا تھا اور کلکتہ میں ہی رہتا تھا تین روز قبل ہی گھر واپس آیا تھا۔ جمعہ کی رات اس نے ایک تقریب میں شرکت کی تھی اور دیر رات گھر واپس آیا تھا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.