ETV Bharat / city

بی جے پی کے ریاستی صدر کی وزیراعلیٰ ممتا بنرجی پر تنقید

بی جے پی کے رکن پارلیمان دلیپ گھوش نے کہا کہ ممتا بنرجی کی قیادت والی ریاستی حکومت کے تمام منصوبے پوری طرح ناکام رہے ہیں۔ اسی وجہ سے روزانہ کوئی نہ کوئی معاملہ پیش آ رہا ہے۔

بی جے پی کے ریاستی صدر کی وزیراعلیٰ ممتا بنرجی پرتنقید

author img

By

Published : Jul 3, 2021, 11:36 AM IST

مغربی بنگال بی جے پی کے صدر اور رکن پارلیمان دلیپ گھوش نے وزیراعلیٰ ممتا بنرجی پر تنقید کرتے ہوئے ریاستی حکومت کو تمام محاذ پر ناکام قرار دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ممتا بنرجی کی قیادت والی ریاستی حکومت کے تمام منصوبے پوری طرح ناکام رہے ہیں۔ اسی وجہ سے روزانہ کوئی نہ کوئی معاملہ سامنے آ رہا ہے۔

دلیپ گھوش کا کہنا ہیکہ کلکتہ ہائی کورٹ نے ریاستی حکومت کی غلطیوں کی نشاندہی کی ذمہ داری اٹھائی ہے۔ حکومت کو پھٹکار لگا رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ نقلی ویکسین معاملے میں جعلی آئی اے ایس کی گرفتاری، اپر پرائمری اسکول میں چودہ ہزار اساتذہ کی تقرری پر روک اور سیاسی تصادم معاملے میں سپریم کورٹ اور کلکتہ ہائی کورٹ کی پھٹکار سے ثابت ہوتا ہے کہ مغربی بنگال کی موجودہ حکومت تمام محاذ پر ناکام ہو چکی ہے۔

بی جے پی کے رہنما کا کہنا ہے کہ اپر پرائمری اساتذہ کی تقرری میں بڑے پیمانے پر بدعنوانی کا انکشاف ہوا ہے۔ کلکتہ ہائی کورٹ نے اسی بنیاد پر اساتذہ کی تقرری پر روک لگائی ہے۔

بی جے پی کے ریاستی صدر دلیپ گھوش کا کہنا ہے کہ گورنر جگدیپ دھنکر کو ہدف تنقید بنانا کسی بھی قیمت پر جائز نہیں ہے۔ حکمراں جماعت ترنمول کانگریس کے رہنما کام کاج چھوڑ کر گورنر کی تنقید کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ گورنر جگدیپ دھنکر آئینی سربراہ ہیں اور ہر معاملے میں بولنے کا پورا حق ہے۔

مزید پڑھیں: دلیپ گھوش کے متنازع بیان کے خلاف خواتین کا مظاہرہ

کسی کو بولنے سے روکا نہیں جا سکتا ہے۔ وزیراعلیٰ ممتا بنرجی کو اپنی حکومت کی کارکردگی کا تجزیہ کرنے کی ضرورت ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.