ETV Bharat / city

امت شاہ کے اشاروں پر ترنمول کانگریس کے رہنماؤں کو ہراساں کیا جارہا ہے: ممتا بنرجی

نندی گرام میں اپنے اوپر ہونے والے مبینہ حملے کا ذکر کرتے ہوئے ممتا بنرجی نے کہا کہ کوئی چوٹ پہنچاکر یہ سمجھتا ہے کہ وہ ترنمول کانگریس کو انتخابات جیتنے سے روک دیں گے تو وہ غلط ہیں'۔

Amit Shah intervening in ec works says mamata banerjee

author img

By

Published : Mar 16, 2021, 10:57 PM IST

کولکاتا: مغربی بنگال کی وزیرا علیٰ ممتا بنرجی نے مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ پر ترنمول کانگریس کے لیڈروں کو پریشان کرنے کا اعلان الزام عائد کیا ہے۔ انہوں نے امت شاہ پر الزام عائد کیا کہ امت شاہ اپنے اشاروں پر الیکشن کمیشن کو چلارہے ہیں۔ اور الیکشن کمیشن امت شاہ کے اشاروں پر کام کررہا ہے۔

ویڈیو

بانکوڑہ میں تشہیری مہم سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ امت شاہ کے جلسوں میں بھیڑ کم ہونے کی وجہ سے وہ مایوس ہوچکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی ان کے قتل کی سازش کررہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ سیکورٹی ڈائریکٹر ویویک کو اان کے عہدے سے ہٹادیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر سازش نہیں تھی تو پھر کمیشن نے نندی گرام واقعے کے بعد یہ کارروائی کیوں کی۔

نندی گرام میں اپنے اوپر ہونے والے مبینہ حملے کا ذکر کرتے ہوئے ممتا بنرجی نے کہا کہ کوئی چوٹ پہنچاکر یہ سمجھتا ہے کہ وہ ترنمول کانگریس کو انتخابات جیتنے سے روک دیں گے تو وہ غلط ہیں'۔

ممتا بنرجی نے کہا کہ امت شاہ مایوس ہیں کیونکہ ان کی جلسوں میں لوگوں کی بھیڑ نہیں ہورہی ہے۔ وہ ملک چلانے کے بجائے کولکاتا میں بیٹھ کرترنمول کانگریس کے لیڈروں کو ہراساں کرنے کی سازشیں کررہے ہیں۔ وہ کیا چاہتے ہیں؟ کیا وہ مجھے مارنا چاہتے ہیں؟ کیا وہ سمجھتے ہیں کہ وہ جیت جائیں گے؟ انہوں نے کہا کہ مجھے قتل کرکے انتخابات جیت جائیں گے؟ اگر وہ ایسا سوچتے ہیں تو وہ غلط ہیں۔

الیکشن کمیشن کو شاہ کی 'سازشوں' کا نوٹس لینے کی تاکید کرتے ہوئے بنرجی نے حیرت کا اظہار کیا کہ الیکشن کمیشن کیا بی جے پی سیاسی آلہ کار بن گیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ ’کیا امت شاہ الیکشن کمیشن کو چلارہے ہیں؟ (ایسا لگتا ہے) وہ الیکشن کمیشن کو ہدایات دے رہے ہیں۔ ان کی آزادی کا کیا ہوا؟ میری ہدایتکار سیکیورٹی (ویویک سہائے) کو ان کی ہدایت پر (ای سی نے ہٹا یا ہے۔ بنرجی نے دعویٰ کیا کہ شاہ، جنہوں نے پیر کی رات ریاستی قیادت سے کئی ملاقاتیں کیں، وہ اچھی طرح سمجھ گئے ہیں کہ ان کی پارٹی اقتدار سےدور ہے۔ کیا وزیر داخلہ ملک چلائے گا یا سینئر سرکاری عہدیداروں، سیاستدانوں کو ہراساں کرنے میں وقت گزاریں گے؟ کیا وہ سکریٹری داخلہ کو ہراساں کریں گے؟ سی بی آئی کو نوٹس بھیجیں؟

وہ تمام ہوٹلوں کی بکنگ کر رہے ہیں۔ وہ ترنمول کانگریس کے امیدواروں کے خلاف مقدمات بنارہے ہیں، سی بی آئی، ای ڈی ٹیموں کو سیاسی حریفوں کو بھیجنے کا ارادہ کر رہے ہیں۔ وہ نندی گرام اراضی کی تحریک کے پیچھے آنے والوں کو نوٹس بھیج رہے ہیں۔

انہوں نے ہر شہری کے لیے مفت ایل پی جی گیس کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ بی جے پی بی ایس این ایل اور بینکوں کو بند کرکے ریلوے، کول انڈیا کو "فروخت" کرنے کی کوشش کررہی ہے اور "لوگوں کو اس اقدام کے خلاف متحد ہونا چاہیے۔ انہوں نے کہاکہ وزیر اعظم نریندر مودی نے اسٹیڈیم کا نام تبدیل کر دیا ہے۔ اگر انہوں نے اپنا راستہ اختیار کیا تو وہ ملک کا نام تبدیل کریں گے۔

چھتنا میں ہونے والی ایک اور میٹنگ میں وزیراعلیٰ نے کہا کہ بنگال کے عوام کبھی بھی بی جے پی کو اقتدار تک نہیں پہنچنے دیں گے ۔انہوں نے شاہ کے خلاف تنقیدوں کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے کہا کہ یہاں ایک وزیر داخلہ ہے جو برسا منڈا کے مجسمے کے بجائے کسی اور کو مالا چڑھا دیا گیا ۔ان کی موجودگی میں ودیاساگر کے مجسمے کا ٹوٹ پھوٹ پڑا۔

انہوں نے کہا کہ وہ محض کیمروں کے لئے فائیو اسٹار ہوٹلوں سے کھانا لے کر قبائلیوں اور پسماندہ طبقات کے گھر کھانا کھاکر اپنی محبت کا اظہار کرتے ہیں۔

ممتا بنرجی نے کہا کہ جب کورونا وائرس کی وجہ سے لوگ اپنے گھروں میں بند تھے تو وہ اور ترنمول کانگریس کے کارکنان سڑکوں پر اتر کر لوگوں کےلیے کام کررہے تھے ۔

وبائی مرض سے لڑنے کے لیے اپنے اقدامات کے بارے میں بات کرتے ہوئے وزیراعلیٰ نے کہا کہ میں نے وزیر اعظم نریندر مودی کو بنگال میں ہر ایک کے لیے مفت ٹیکہ لگانے کا انتظام کرنے کے لیے لکھا تھا۔ میں نے کہا تھا کہ ہم اس کی قیمت برداشت کرنے کو تیار ہیں۔ لیکن انہوں نے اس پیش کش کا کوئی جواب نہیں دیا۔

یواین آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.