ETV Bharat / city

کاؤنسلرحبیب الرحمن کا الزام کہ فورسز نے انہیں مارا - ضمنی انتخابات مکمل

ضلع مرشدآباد کے شمشیر گنج میں ضمنی انتخابات کے بعد کاؤنسلر حبیب الرحمن نے مرکزی فورسز پر پولنگ بوتھ کے سامنے لات مارنے کا الزام لگایا۔

کاؤنسلرحبیب الرحمن کا الزام کہ فورسز نے انہیں مارا

author img

By

Published : Oct 1, 2021, 1:11 AM IST

مغربی بنگال کے تین اسمبلی حلقے کولکاتا کے بھوانی پور، جنگی پور اور شمشیرگنج میں ووٹنگ مکمل ہونے کے بعد سیاسی چہ مہ گوئیاں تیز ہو گئی ہے۔ ضمنی انتخابات کے لئے شمشیرگنج اور جنگی پور میں بالترتیب 76.3 اور 78.6 فیصد ووٹ ڈالے گئے۔حکمراں جماعت ترنمول کانگریس سمیت تمام اپوزیشن جماعتوں نے اپنی اپنی جیت کے دعویٰ کیا۔

مرشدآباد ضلع کے شمشیر گنج کے دولیان میونسپلٹی وارڈ نمبر 20 کے کاؤنسلر و کو آرڈینیٹر حبیب الرحمن نے مرکزی فورسز پر مبینہ طور پر لات مارنے کا الزام عائد کیا ہے۔ مرشدآباد ضلع کے شمشیرگنج میں ضمنی انتخابات کے بعد کاؤنسلر حبیب الرحمن نے کہا کہ شمشیر گنج کے 33 نمبر پولنگ بوتھ کا یہ واقعہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ 'یہ اس وقت پیش آیا جب ووٹ ڈالنے کے لئے قطار میں کھڑی ایک لڑکی کو ماسک لگانے کو کہا گیا لیکن اس کے پاس ماسک نہیں تھا۔ جب لڑکی کو ماسک دینے کے لئے میں وہاں پہنچا تو مرکزی فورسز نے مخالفت کی، جس کے بعد انہوں نے کاؤنسلر کو لات مار دیا۔
مزید پڑھیں: بھوانی پور اسمبلی حلقہ کے ووٹروں کو ممتا کی جیت کا یقین
کاؤنسلر حبیب الرحمن نے کہا کہ مقامی تھانے میں شکایت درج کرائی ہے، اس کے بعد کاؤنسلر کو میڈیکل ٹیسٹ کے لئے ہسپتال بھیج دیا گیا، ترنمول کانگریس کے کاؤنسلر حبیب الرحمن نے کہا کہ انتخابی کمیشن سے اس واقعے کی شکایت کی ہے اور اس معاملے میں قصوروار کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.