ETV Bharat / city

کولکاتا: ٹی ایم سی کارکنان کے درمیان جھڑپ، سات افراد گرفتار - کولکاتا میں جھڑپ

ریاست مغربی بنگال کے دارالحکومت کولکاتا میں ترنمول کانگریس کے اراکین کے دو گروپوں کے درمیان جھڑپ ہوگئی، اس دوران دونوں جانب سے پتھر بازی ہوئی اور دھماکہ خیز مادے پھینکے گئے۔ جس کے بعد پولیس نے ترنمول کانگریس کے سات کارکنان کو گرفتار کرلیا۔

کولکاتا: ٹی ایم سی کارکنان کے درمیان جھڑپ،7 افراد گرفتار

author img

By

Published : Mar 31, 2020, 9:04 AM IST

یہ واقعہ اتوار کی رات گارڈن ریچ علاقے میں پیش اآیا جس میں متعدد افراد زخمی ہوئے۔

اطلاعات کے مطابق یہاں جاری لاک ڈاؤن کے دوران یہ کارکنان امدادی اشیا کی تقسیم ک ررہے تھے کہ اسی دوران ترنمول کانگریس کے کارکنان کے دو گروپوں میں تصادم شروع ہو گیا اس دوران دونوں جانب سے پتھر بازی ہوئی اور دھماکہ خیز مادے پھینکے گئے۔

بتایا جا رہا ہے کہ گارڈن ریچ علاقے کے وارڈ نمبر 135 کے اختری شہزادی اور وارڈ نمبر 134 کے کونسلر شمس کی بہن صبا اقبال ضرورت مندوں کے درمیان ضروری راحت سامان تقسیم کررہی تھیں کہ اسی دوران دونوں گروپوں میں جھڑپ ہوگئی اور دونوں جانب سے بلا اشتعال بوتلیں اور اینٹیں پھینکی جانے لگیں جس کے نتیجے میں سات افراد زخمی ہوگئے۔

اس دوران کچھ شر پسند عناصر نے اآتشزدگی کی اور علاقے میں خوف وہراس کا ماحول پیدا کرنے کی کوشش کی۔

ایک پولیس افسر کے مطابق اس واقعے میں متعدد افراد زخمی ہوئے ہیں، جبکہ سات افراد کو گرفتار کیا گیا ہے'۔

وہیں ریاستی وزیر فرہاد حکیم نے کہا کہ قانونی طریقہ کار کو برائے کار لا کر ان سبھی کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.