ETV Bharat / city

پورنیہ کمشنری کے آئی جی ونود کمار کی کورونا سے موت - ان کی طبیعت بگڑنے پر انہیں ایمس میں داخل کیا گیا

پورنیہ کمشنری زون کے موجودہ آئی جی ونود کمار کا پٹنہ کے ایمس میں دیر شب انتقال ہوگیا، وہ گزشتہ کئی دنوں سے کورونا سے متاثر تھے اور ان کا علاج پٹنہ کے ایمس میں چل رہا تھا۔

Purnia IG dies of Covid-19 at AIIMS
Purnia IG dies of Covid-19 at AIIMS
author img

By

Published : Oct 19, 2020, 9:51 PM IST

ارریہ: ونود کمار کورونا کے ساتھ ڈائبٹیز اور ہائی بلڈ پریشر کے بھی مریض تھے، پورنیہ میں ہی ان کی طبیعت بگڑنے پر انہیں ایمس میں داخل کیا گیا تھا، انہیں سانس لینے میں پریشانی ہو رہی تھی جس کے بعد ڈاکٹروں نے انہیں وینٹیلٹر پر رکھا تھا، تقریباً 24 گھنٹے تک ایمس میں زیر علاج رہنے کے بعد اس دینا سے چل بسے۔

ویڈیو

متوفی آئی جی ونود کمار کی عمر 59 برس تھی، پہلی بار بہار میں کورونا سے کسی آئی پی ایس آفیسر کی موت ہوئی ہے۔ آئی جی کی موت کی خبر ضلع انتظامیہ تک جیسے پہنچی لوگ حیران ہو گئے۔ ان کی موت سے مکمل ارریہ ضلع انتظامیہ صدمے میں ہے اور انہیں خراج عقیدت پیش کر رہا ہے۔

خبر کے بعد فوراً ہی پولیس لائن میں پولیس کے جوانوں نے خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے انہیں ایک ایماندار اور صاف شبیہ والا آفیسر بتایا۔ ضلع کلکٹر پرشانت کمار نے کہا کہ آئی جی سر اپنے کام کے تئیں بہت حساس اور وقت کے پابند تھے۔ وہ ہم لوگوں سے ایک گارجین کی طرح پیش آتے تھے، ابھی دو روز قبل ان سے بات ہوئی تھی تو انہوں نے اپنی صحت کے بارے میں بتایا کہ ان کی طبیعت بہت بہتر نہیں ہے، پھر انہیں ایمس لے جایا گیا، تب سے ہم لوگوں کا دل بے چین تھا۔

ضلع ایس پی ہردے کانت آبدیدہ ہوتے ہوئے کہا کہ آئی جی صاحب کا اس طرح اچانک سے چلے جانا سے دل کو صدمہ لگا ہے۔ ہم ان سے مسلسل رابطے میں تھے، کوئی بھی بڑا واقعہ پیش آتا تھا تو ان کی بھر پور رہنمائی ملتی تھی، ان کے ساتھ مجھے تین مہینے کام کرنے کا موقع ملا، وہ کہتے تھے بلا خوف ہو کر کام کرو، کوئی پریشانی ہو تو بتانا۔ پولیس محکمہ میں ان جیسا آفیسر ملنا بہت مشکل ہے۔ ایشور ان کی آتما کو شانتی دے۔ اس موقع پر ڈی ایس پی پشکر کمار کے علاوہ تمام تھانہ صدور نے بھی خراج عقیدت پیش کی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.