آئندہ پارلیمانی انتخاب کے پیش نظر ریاست بہار کے کشن گنج ضلع میں سیاسی سرگرمیاں تیز ہو گئ ہیں۔ مسلم اکثریتی ضلع کے 70سے75 فیصدی لوگ کھیتی باڑی سے ہی گزر بسر کرتے ہیں۔
لوک سبھا الیکشن کو لیکر ضلع کے کسان کیا سوچتے ہیں یہ جاننے کے لئے نمائندہ ائی ٹی وی بھارت نے ضلع ہیڈکواٹر سے تقریباً 22کیلومیٹر دور بھگال پنچایت کے کسانوں سے بات چیت کی۔