ETV Bharat / city

جرائم پر لگام لگانے کے لیے چیکنگ مہم - پولیس

ریاست بہار کے ضلع ارریہ میں جرائم پر قابو پانے کے لیے پولیس نے شہر کے مختلف چوک چوراہوں پر گاڑیوں کی چیکنگ مہم چلائی ہے۔

جرائم پر لگام لگانے کے لیے چیکنگ مہم
author img

By

Published : Jul 30, 2019, 7:06 PM IST

ان دنوں ارریہ میں جرائم کی واردات میں اضافہ ہو گیا ہے۔ آئے دن قتل، ریپ اور لوٹ کے واقعات پیش آ رہے ہیں، جرائم پیشوں نے پولس انتظامیہ کو پریشان کر دیا ہے۔ پولس کچھ ملزمین کو پکڑنے میں کامیاب ہو جاتی ہے مگر اکثر فرار ہو جاتے ہیں۔ ابھی حال میں بینک سے روپے لے کر جا رہے ایک شخص سے لٹیروں نے دو لاکھ روپے چھین کر فرار ہو گئے۔

جرائم پر لگام لگانے کے لیے چیکنگ مہم

رانی گنج میں موٹرسائیکل پر سوار دو جرائم پیشوں نے ایک خاتون کے گلے سے چین جھپٹ کر فرار ہو گئے جبکہ عورت زخمی ہو گئی۔

ان وارداتوں کے مدےنظر ارریہ ضلع انتظامیہ نے آج شہر کی مختلف جگہوں پر پولس گشتی بڑھا کر موٹر سائیکل کی چیکنگ کی مہم چلائی ہے۔ اس ضمن میں جو سڑک پر چلنے کے اصول و ضوابط کو پورا کرتا ہوا نہیں پایا گیا اس کا چالان بھی کاٹا گیا۔

شہر کے اے ڈی بی چوک اور کالی مندر کے پاس پولس اپنی ٹیم کے ساتھ موجود رہی اور موٹر سائیکل سے آنے جانے والوں کی تلاشی لی گئی۔ علاوہ ازیں گاڑی کے کاغذات، ڈرائیوری لائسنس، ہیلمیٹ کی بھی چیکنگ کی جس میں بہت سے لوگوں کے پاس آدھے ادھورے کاغذات پائے گئے اور پھر ان کا چالان کاٹا گیا۔

ارریہ تھانہ کے آئی او مرتنجے کمار سنگھ نے کہا کہ ہم لوگوں کو اعلیٰ افسران کی جانب سے ہدایات موصول ہوئی تھی جس کے تحت شہر میں ابھی دو جگہ گاڑی چیکنگ کی مہم چل رہی ہے۔

ان کے مطابق یہ ابھی دیگر کئی جگہوں پر عمل میں آئے گا، اس میں بنیادی طور پر گاڑی کی ڈکی اور گاڑی کے کاغذات کی چھان بین کی جار ہی ہے۔ اس میں کئی لوگوں کے پاس کسی طرح کا کوئی کاغذات نہیں پایا گیا جس کا چالان کاٹا گیا۔ اب تک دس لوگوں کے چالان کٹے ہیں۔

Intro:حفاظتی نقطہ نظر سے جگہ جگہ پولس نے چیکنگ مہم چلائی

ارریہ : ان دنوں ارریہ ضلع میں جرائم کے واردات بڑھ گئے ہیں، آئے دن قتل، عصمت دری اور لوٹ پاٹ کے واقعات پیش آ رہے ہیں، جرائم پیشوں نے پولس انتظامیہ کے ناک میں دم کر رکھا ہے. پولس کچھ کو پکڑنے میں کامیاب ہو جاتی ہے مگر اکثر فرار ہو جاتا ہے، ابھی حال میں بینک سے روپے لے کر جا رہے ایک شخص سے لٹیروں نے دو لاکھ روپے چھن کر فرار ہو گئے، رانی گنج میں موٹرسائیکل پر سوار دو جرائم پیشوں نے ایک خاتون کے گلے سے چین جھپٹ کر بھاگنے میں کامیاب رہا جبکہ عورت زخمی ہو گئی.

Body:اسی کے ارریہ ضلع انتظامیہ نے آج شہر کے مختلف جگہوں پر پولس گشتی بڑھا کر موٹر-سائیکل کی چیکنگ کی مہم چلائی اور اس ضمن میں جو سڑک پر چلنے کے اصول و ضوابط کو پورا کرتا ہوا نہیں پایا گیا اس کا چالان بھی کاٹا گیا. شہر کے اے ڈی بی چوک اور کالی مندر کے پاس پولس اپنی ٹیم کے ساتھ موجود رہی اور موٹر سائیکل سے آنے جانے والوں کے ڈکی کی تلاشی لی، علاوہ ازیں گاڑی کے کاغذات، ڈرائیوری لائسنس، ہیلمیٹ کی بھی چھان بین کی جس میں بہت سے لوگوں کے پاس آدھا ادھورے کاغذات پایا گیا اور پھر ان کا چالان کاٹا گیا.

Conclusion:ارریہ تھانہ کے آئی او مرتنجے کمار سنگھ نے کہا کہ ہم لوگوں کو اعلیٰ افسران کی جانب سے ہدایات موصول ہوئی تھی جس کے تحت شہر میں ابھی دو جگہ گاڑی چیکنگ کی مہم چل رہی ہے، یہ ابھی آگے بھی کئی جگہوں پر عمل میں آئے گا، اس میں بنیادی طور پر ہم لوگ گاڑی کی ڈکی اور گاڑی کے کاغذات کی چھان بین کر رہے ہیں. اس میں کئی لوگوں کے پاس کسی طرح کا کوئی کاغذات نہیں پایا گیا جس کا چالان کاٹا گیا. اب تک دس لوگوں کے چالان کٹے ہیں.

بائٹ..... مرتنجے کمار سنگھ ، آئی او، ارریہ تھانہ
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.