ETV Bharat / city

ارریہ: رکن پارلیمان پردیپ کمار سنگھ نے کارکنان کے ساتھ ہولی کھیلی - اپنی رہائش گاہ پر ہولی کھیلی

رکن پارلیمان پردیپ کمار سنگھ پارٹی کارکنان کے ساتھ اپنی رہائش گاہ پر ہولی کھیلی، کارکنان نے رکن پارلیمان کو ابیر و پھول پیش کر ہولی کی مبارک باد پیش کی، اس کے بعد رکن پارلیمان خود ہولی کے رنگ میں شرابور ہوتے نظر آئے اور ہولی کے گانے گائے۔

araria member of parliament pardeep kumar singh celebrate holi

author img

By

Published : Mar 29, 2021, 9:22 PM IST

رنگوں کا تہوار ہولی ارریہ ضلع میں پرامن طریقے سے منائی گئی، کہیں کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش نہ آئے اس کے لیے ضلع انتظامیہ کی جانب سے شہر کے چاندنی چوک، اے ڈی بی چوک، کالی مندی، زیرو مائل، بیر گاچھی چوک، شیو پوری چوک، مہادیو چوک، اسلام نگر گیٹ، ارریہ کالج گیٹ، یادو کالج چوک وغیرہ جیسے مقامات پر بڑی تعداد میں پولیس بڑی تعینات رہی، صبح سے ہولی کھیلنے والوں کی ٹولی گانے باجے کے ساتھ شہر میں گھومتی رہی اور لوگوں کو گلال لگائے، کئی تنظیموں کی جانب سے پانی و شربت کا بھی نظم کیا گیا۔

ویڈیو
رکن پارلیمان پردیپ کمار سنگھ پارٹی کارکنان کے ساتھ اپنی رہائش گاہ پر ہولی کھیلی، کارکنان نے رکن پارلیمان کو ابیر و پھول پیش کر ہولی کی مبارک باد پیش کی، اس کے بعد رکن پارلیمان خود ہولی کے رنگ میں شرابور ہوتے نظر آئے اور ہولی کے گانے گائے۔ وہیں دوسری جانب ضلع کلکٹر پرشانت کمار کے سرکاری رہائش گاہ پر بھی ہولی ملن تقریب کا اہتمام ہوا، یہاں ایس پی ہردے کانت، ایس ڈی پی او پشکر کمار، ایس ڈی او شلیش چندر دیواکر سمیت کئی اعلیٰ افسران پہنچے اور ضلع کلکٹر کو ہولی کی مبارک باد پیش کی۔اس موقع پر رکن پارلیمان پردیپ کمار سنگھ نے کہا کہ یہ تہوار آپسی بھائی چارہ اور اخوت و محبت کا ہے، ارریہ کی زمین گنگا جمنی تہذیب کے لیے جانا جاتا ہے، یہاں سبھی مذہب کے لوگ ہر تہوار ایک دوسرے کے ساتھ مل کر مناتے ہیں، جس سے فرقہ وارانہ ذہنیت رکھنے والے لوگوں کے درمیان ایک پیغام جاتا ہے۔ ارریہ اسمبلی حلقہ کے رکن اسمبلی عابدالرحمن نے بھی ہولی کی مبارک باد پیش کرتے ہوئے عوام سے اپیل کی کہ ہولی کے تہوار کو سبھی لوگ آپس میں مل جل کر منائیں'۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.