ETV Bharat / city

اتراکھنڈ: آئی ٹی بی پی کے 35 اہلکار کورونا سے متاثر

اترکاشی میں 65 افراد کی کورونا رپورٹ مثبت آئی ہے، ان میں ہند - تبتی بارڈر پر تعینات 35 اہلکار کی کورونا رپورٹ بھی شامل ہے۔

اتراکھنڈ: آئی ٹی بی پی کے 35 اہلکار کورونا سے متاثر
اتراکھنڈ: آئی ٹی بی پی کے 35 اہلکار کورونا سے متاثر
author img

By

Published : Aug 6, 2020, 3:56 PM IST

ریاست اتراکھنڈ میں کورونا وائرس متاثرین کی تعداد میں غیر معمولی اضافہ ہورہا ہے، گذشتہ روز اتر کاشی میں تقریبا 65 افراد کی رپورٹ مثبت آئی ہے۔ ان 65 افراد میں آئی ٹی بی پی کے 35 اہلکار بھی شامل ہیں۔

اتراکھنڈ: آئی ٹی بی پی کے 35 اہلکار کورونا سے متاثر

تفصیلات کے مطابق آئی ٹی بی پی کے جوانوں کو گذشتہ ماہ قرنطینہ میں رکھنے کے بعد بھارت - چین سرحد پر تعینات کیا گیا تھا، لیکن گذشتہ ہفتہ ان کی طبیعت خراب ہونے کے سبب انہیں ضلعی ہسپتال میں داخل کرایا گیا، جہاں ان کی کووڈ-19 کی جانچ ہوئی جس کے بعد ان سبھوں کی رپورٹ مثبت آئی ہے۔

محکمہ صحت اور انتظامیہ نے بین الاقوامی سرحدوں پر تعینات 65 جوانوں کے نمونے جانچ کے لیے بھیجے تھے جن میں 35 جوان کی رپورٹ مثبت آئی۔ ان کے علاوہ دیگر 23 جوانوں کو مختلف سرحدوں کی نگہداشت کے لیے نولانگ، پی ڈی اے اور سونم میں تعینات کیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں:

پنجاب کا سپاہی سلیم خان چینی سرحد پر ہلاک

ان تمام سرحد پر تعینات جوانوں کے علاج کے لیے ماتلی اور مہیڈانڈا میں کووڈ-19 جانچ سینٹر بنا کر ان سبھوں کا علاج کیا جا رہا ہے۔ مزید ان سبھی مثبت جوانوں کی رابطے کی تفصیلات بھی نکالی جا رہی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.