ETV Bharat / city

سڑک حادثے میں دو خواتین مزدور کی موت - نیشنل ہائی وے پر سڑک حادثہ

ضلع پرتاپ گڑھ کے تھانہ ہتھگواں علاقے کے نیشنل ہائی وے پر سڑک حادثہ میں بس سے کچل جانے کے سبب دو خواتین مزدور کی موت ہوگئی۔

Two women laborers killed in road accident in Pratapgarh
سڑک حادثے میں دو خواتین مزدور کی موت
author img

By

Published : Sep 6, 2020, 4:35 PM IST

ریاست اترپردیش میں پرتاپ گڑھ ضلع ہیڈکوارٹر سے ستّر کلو میٹر مسافت پر تھانہ ہتھگواں علاقے کے نیشنل ہائی وے پر اتوار کی علی الصبح سڑک حادثہ میں بس سے کچل جانے کے سبب دو خواتین مزدوروں کی موت ہو گئی۔

ایس ایچ او ادے ترپاٹھی نے بتایا کہ ایک بس بہار نوادا سے مزدوروں کو لے کر راجستھان جارہی تھی کہ ڈرائیور نے ضروریات سے فارغ ہونے کے لیے صبح تین بجے بس کو نیشنل ہائی وے پر شکل پور گاوں کے نزدیک روک دیا تھا۔

جس کے بعد مزدور ضروریات سے فارغ ہونے کے لیے بس سے اتر رہے تھے کہ پیچھے سے تیز رفتار سے آرہے ٹرک نے بس میں ٹکر ماردی جس کے سبب بس کے آگے بڑھنے کے سبب سامنے سے رفع حاجت کے لیے گزر رہی رینا دیوی اور اس کی ساس چمیلی دیوی اس کی زد میں آ گئی جس کی وجہ سے ان کی موت ہوگئی۔

دونوں خواتین بہار صوبہ کے شیر پور ضلع کی رہنے والی تھیں جو اسی بس سے مزدوری کے سلسلے میں راجستھان جارہی تھیں۔ ڈرائیور ٹرک چھوڑ کر فرار ہوگیا۔ ٹرک کو تحویل میں لے کر دونوں لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے ضلع اسپتال بھیج دیا گیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.