ETV Bharat / city

انجیینئر کا تیار کردہ' ڈبلیو ایس ڈی اے ڈی' آخر ہے کیا؟ - عالمی وبا کورونا وائرس

اناؤ ضلع کے رہائشی انجینئر آشیش شرما نے سماجی دوری پر عمل پیرا ہونے کے لئے ایک سماجی دوری والی مشین بنائی ہے۔ اس مشین کو گھڑی کی طرح بھی پہنا جاسکتا ہے ، جس میں لوگوں کے قریب آنے پر ایک الارم بھی بجے گا۔

انجیینئر کا تیار کردہ' ڈبلیو ایس ڈی اے ڈی' آخر ہے کیا!

author img

By

Published : Apr 21, 2020, 1:00 PM IST

ایک طرف جہاں پورے ملک کورونا وائرس سے نمٹنے کے لیے لاک ڈاؤن کیا گیا ہے، وہیں ملک کا ہر شخص اپنے طور پر بھی اس وبا کے خلاف لڑ رہا ہے اور اسے دور کرنے کی ہر ممکن کو شش کر رہا ہے۔

ویڈیو دیکھیں

آپ کو بتا دیں کہ ریاست اتر پردیش کے ضلع اناؤ سے تعلق رکھنے والے ایک انجینئر نے سماجی دوری پر عمل کرانے کے لیے ایک ایسا آلہ تیار کیا ہے جو سماجی دوری بنائے رکھنے میں معاون ومددگار ثابت ہوگا۔

کانپور آئی آئی ٹی میں کام کرنے والے آ شیش جنہوں نے اس مشین کو تیار کیا ہے، بتاتے ہیں کہ یہ آلہ نہ صرف سماجی دوری کو برقرار رکھے گی، بلکہ کسی اور کے قریب آنے پر آپ کو الارم کے ذریعے متنبہ کرے گا۔

اناؤ ضلع کے شکلا گنج کے رہائشی آشیش شرما کانپور آئی آئی ٹی میں انجینئر کے عہدے پر فائز ہیں۔ آشیش نے یہ مشین لاک ڈاؤن میں گھر پہر رہتے ہوئے ایک چھوٹے لیب کی مدد سے بنائی ہے۔

انہوں نے بتا یا کہ اس مشین کو اپنی کلائی پر گھڑی کی طرح باندھا جا سکتا ہے۔ اس کو بنانے میں کُل خرچ محض تین سو روپے آیا ہے۔

انہوں نے اس آلہ کا نام( ڈبلیو ایس ڈی اے ڈی) یعنی ' ویئرنگ سوشل ڈسٹینسنگ الارمنگ ڈیوائس' رکھا ہے۔

آشیش نے اسے اس نام سے منسوب کرنے کی وجہ یہ بتائی کہ ہمارے والد جس طرح گھر پر ہمیں ہر طرح کی آنے والی پریشانی سے آگاہ کرتے رہتے ہیں اسی طرح یہ آلہ بھی ہمیں ہر وقت سماجی دوری کے تعلق سے آگاہ کرتا رہے گا۔

انہوں نے کہا کہ اس آلے کو ساتھ لے کر چلنے کے علاوہ کلائی پر گھڑی کی طرح باندھا بھی جا سکتا ہے۔

'ڈبلیو ایس ڈی اے ڈ' نامی اس ڈیوائس میں 1 ٹرانسمیٹر کے ساتھ ایک سینڈر اور ریسیور ہے۔ اس کا استعمال الٹرا سونک سینسرز سے فاصلے کی پیمائش کرنے کے لئے کیا جاتا ہے، جس میں سینڈرکے ذریعہ نکلنے والی کرنیں کسی شخص سے ٹکرانے کے بعد ریسیور کے پاس واپس آجاتی ہیں جس سے الارم بجتا ہے اور لال روشنی نکلنے لگتی ہے۔اس ڈیوائس کی حد تقریبا ایک سے ڈیڑھ میٹر ہے، جو سماجی دوری برقرار رکھنے میں مددگار ثابت ہوگی۔

واضح رہے کہ عالمی وبا کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے اب تک کوئی ویکسین نہیں تیار کی جا سکی ہے، لہذا حکومت نے اس وبا سے بچنے کے لیے سماجی دوری کے طریقہ پر عمل کرنے کا حکم دیا ہے اور اس پر سختی سے عمل کرانے کے لیے پولیس اہلکار ہر وقت چوکس ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.