ETV Bharat / city

رات 12 بجے کانپور میں پرچم کشائی - 1947 سے رات 12 بجے پرچم کشائی

سنہ 1947 سے رات 12 بجے پرچم کشائی کی یہ رسم ادا کی جا رہی ہے۔

flag hoisting
flag hoisting
author img

By

Published : Aug 15, 2020, 10:13 AM IST

رات 12 بجتے ہی کانپور میں 74 ویں یوم آزادی کے موقع پر پرچم کشائی کی رسم ادا کی گئی۔

رات 12 بجے کانپور میں پرچم کشائی

کانپور کے مسٹن روڈ پر واقع سبھاش چوک پر جوش اور ولولے کے ساتھ آزادی کا جشن منایا گیا۔ کورونا وائرس کے مدنظر بھیڑ کو جمع نہیں ہونے دیا گیا۔

پندرہ اگست کو ملک بھر میں یوم آزادی کا جشن بڑے دھوم دھام سے منایا جاتا ہے لیکن کانپور میں اس کی مثال بالکل الگ ہے یہاں 14 اگست کی رات کو بارہ بجے ہی یعنی پندرہ اگست کے پہلے سیکنڈ پر پرچم کشائی کی رسم ادا کی جاتی ہے۔

یہ رسم انیس سو سینتالیس سے کانپور میں آج تک جاری ہے ۔ 1947 میں کانپور کے جنگ آزادی کے مجاہدین نے بھارت کی آزادی کی خبر سنتے ہی آزادی کا جشن رات 12 بجے ہی منانا شروع کر دیا تھا۔

اس وقت سے لے کر آج تک کانپور کے میسٹن روڈ پر واقع سبھاش چوک پر پرچم کشائی کی رسم ادا کی جارہی ہے۔ اس پرچم کشائی میں بڑی تعداد میں لوگ جمع ہوتے ہیں۔ پرچم کشائی کی جاتی ہے، قومی گیت گائے جاتے ہیں اور مجاہدین آزادی کے واقعات بیان کئے جاتے ہیں اور پھر آتش بازی ہوتی ہے۔

اس بار کووڈ 19 کے رہنمائے اصول کا احترام کرتے ہوئے آتش بازی اور رقص جیسا جشن نہیں منایا گیا اور ساتھ ہی عوام کی بھیڑ کو جمع نہیں ہونے دیا گیا۔

کانپور جنگ آزادی کا ایک بڑا مرکز رہا ہے۔ اس خطے سے کئی بڑے مجاہدین آزادی کا تعلق رہا ہے، جس میں مولانا حسرت موہانی، نانا راؤ اور لالا لاجپت رائے قابل ذکر ہیں۔ انہوں نے ملک کی آزادی میں اہم کردار ادا کیا تھا۔ اسی لئے جب مجاہدین آزادی نے آزادی کی خبر سنی تو انہوں نے رات 12 بجے سے ہی آزادی کا جشن منانا شروع کر دیا اور یہ رسم آج تک جاری ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.