ETV Bharat / city

گلبرگہ: موسم گرما کے شروع ہوتے ہی گھڑوں کی مانگ میں اضافہ

موسم گرما کے شروع ہوتے ہی غریبوں کے فریج کے نام سے مشہور مٹی کے گھڑوں کی خریداری میں اضافہ ہو جاتا ہے۔

گلبرگہ: موسم گرما کے شروع ہوتے ہی گھڑوں کی مانگ میں اضافہ
گلبرگہ: موسم گرما کے شروع ہوتے ہی گھڑوں کی مانگ میں اضافہ
author img

By

Published : Mar 23, 2021, 9:12 PM IST

موسم گرما کی آمد کے ساتھ ہی گرمی کی شدت کو کم کرنے کے لیے ٹھنڈے پانی کا استعمال بڑھ جاتا ہے، ایسے میں ٹھنڈے پانی کے حصول کے لیے الیکٹرک مشینیں اور فریج کا استعمال تو اپنی جگہ، لیکن آج بھی شہروں اور دیہاتوں میں مٹی کے گھڑوں اور صراحی کا استعمال کیا جاتا ہے۔ زمانۂ قدیم میں پینے کے ٹھنڈے پانی کے لیے استعمال ہونے والے مٹی سے تیار شدہ گھڑے اور صراحی کی افادیت میں کمی واقع نہیں ہوئی ہے اور بیشتر لوگ آج بھی موسمِ گرما میں ٹھنڈے پانی کے حصول کے لیے مٹی کے گھڑے یا صراحی کا استعمال کرتے ہیں۔

گلبرگہ: موسم گرما کے شروع ہوتے ہی گھڑوں کی مانگ میں اضافہ

ریاست کرناٹک کے ضلع گلبرگہ میں بھی لوگ گرمی سے بچنے کے لئے مٹی کے گھڑوں اور مٹکوں کا سہارا لیے رہے ہیں۔ شہر میں مختلف قسم کے مٹی کے گھڑے دیکھنے کو مل رہے ہیں اور لوگوں کی توجہ کا مرکز بھی بنے ہوئے ہیں۔

صبح کے 8 بجے سے شام 6 بجے تک تیز دھوپ اور شدید گرمی کی وجہ سے پھلون اور دیگر ٹھنڈی مشروبات کی قیمتوں میں اضافہ دیکھا جارہا ہے۔ ساتھ ہی غریبوں کے فریج کے نام سے یہاں مشہور مٹی کے گھڑے مہاراشٹر شولاپور، راجستھان سے بھی یہاں بیچنے کو لائے جاتے ہیں۔ مٹی کے گھڑوں کی قیمت میں اضافہ کے سبب غریبوں کے لیے مٹی کے گھڑوں کا خریدنا ناگزیر ہوچکا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.