اس موقع پر گلبرگہ کانگریس پارٹی کے ضلع صدر نے کہا کہ وزیراعظم مودی نے گذشتہ لوک سبھا انتخابات میں عوام کو اچھے اچھے خواب دکھا کر ووٹ حاصل کیے۔
انہوں نے کہا کہ وزیراعظم مودی نے ملک کے عوام کو بلیک منی واپس لانے کا وعدہ کیا تھا مگر اس کے برخلاف وجے مالیا، نیرو مودی جیسے لوگ ملک کا کروڑوں روپے لے کر فرار ہو گئے۔
انہوں نے الزام عائد کیا کہ مودی جی اس ملک کے چوکیدار نہیں بلکہ ملک کو لوٹنے والوں کے بھاگے دار ہیں۔