عالمی وبا کورونا وائرس کے پیش نظر پورے بھارت کو اچانک سے لاک ڈاؤن کیا گیا تھا، جس کے سبب یومیہ مزدوری کرنے والے مزدوروں کے لیے یہ کورونا وائرس سے بھی بڑی مشکل بن کر سامنے آئی۔
گاؤں سے دو وقت کی روٹی کمانے کی غرض سے دیگر شہروں میں آئے مزدوروں کے لیے یہ وقت بڑا ہی مشکل سے گزر رہا ہے۔ پورا بھارت لاک ڈاؤن ہے کسی طرح کا کوئی کام نہیں ہے خاص طور پر یہ مزدور تعمیراتی کام کے لیے آتے ہیں لیکن ان دنوں سارا کام کاج بند ہے۔
ریاست اتر پردیش کے بندیل کھنڈ میں شامل تمام علاقوں میں اب تک دیگر ریاستوں میں کام کرنے والے تقریبا پانچ لاکھ سے زائد مزدور اپنے اپنے گھر کو لوٹ چکے ہیں۔
اس تعلق سے جل جن جوڑو اور پر مارتح سنستھا کی جانب سے ایک رپورٹ میں یہ بتا گیا ہے کہ اس طرح مزدوروں کے لوٹ آنے کے سبب بندیل کھنڈ میں کافی دشواریاں پیدا ہو سکتی ہیں۔
آنے والے دنوں میں ان کو کافی معاشی پریشانیاں ہو سکتی ہیں، اس تعلق سے ای ٹی وی بھارت کے نمائندہ نے جھانسی کے جل جیون جوڑو کے قومی کنوینر سنجے سنگھ سے بات کی۔
دیکھیں تفصیلی رپورٹ۔۔۔